خود کفالت کے لئے عوام زمینداری اور زراعت سے رشتہ جوڑیں: ندیم احمد ،کامران آزاد اور روبینہ ناز کا خطاب 

باغ آزاد کشمیر  

‎پریس فارپیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام محکمہ زراعت کے تعاون سے لوہار بیلہ ناڑ شیر علی میں ایک روزہ کچن گارڈننگ تربیت کا انعقاد کیا گیا ‎محکمہ کی طرف سے ‎ ندیم احمد اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر  باغ ‎، راجہ کامران آزاد  زراعت افسر ‎اور ممتاز احمد میر فیلڈ اسسٹنٹ مرکز  ناڑ شیر علی خان نے  خواتین کو تربیت دی اور سبزیاں کاشت کرنے کی اہم معلومات اور ٹپس بھی دیں -بعد میں پریکٹیکل کرکے بھی خواتین کو بہتر طریقے سے بیج بونے کا جدید  طریقہ کار بھی بتایا   – اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر  ندیم احمد اور زراعت آفیسر  راجہ کامران آزاد نے تربیتی لیکچر میں کہاکہ سبزیاں اور پھل ہماری غذا کا اہم جزو ہیں – گھر وں میں سبزیوں کی کاشت سے خود کفالت کی منزل کو حاصل کیا جا سکتا ہے – انھوں نے کہاکہ عوام زمینداری اور زراعت کے ساتھ اپنا رشتہ جوڑیں۔ مقامی کاشت کاروں اور زمینداروں کی تیکنکی اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے ماہرین اور عملہ ہر وقت موجود ہے – انھوں نے سبزیوں اور پھلوں میں مقامی پیداوار اور خود کفالت کی اہمیت کو اجاگر کیا – تربیتی  ورکشاپ میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مستقبل میں ایسی تربیت پہ زور دیا -‎

‎بعد ازاں ادارے کی طرف سے  محکمہ کے افسران و دیگر شرکاکو سرٹیفکیٹ تقیسم کیے گئے -مقامی فارمر حیات ماگرے ،فیلڈ ورکر  رضوان خان اور محکمہ زراعت کے تصدق حسین کو  سرٹیفکیٹ دیے گئے۔اس موقع پر پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے محکمہ زراعت کے ماہرین اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ کی طرف سے زرعی سرگرمیوں میں تعاون ‎خوش آئند ہے۔مستقبل میں ‎محکمہ زراعت دیگر اداروں کے تعاون اور سرپرستی سے یوسی ناڑ شیر علی خان میں مزید تریبت کا اہتمام کیا جاۓ گا۔تاکہ علاقے کو ماڈل ویلج  کے طور پر متعارف کیا جا سکے –


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content