تحریر:  شبیر احمد ڈار 

خوشی کیا ہے ؟  اس کے بارے میں ہر شخص مختلف رائے دے گا ۔ ہر ایک کا نقطہ نظر مختلف ہوگا .۔ کسی دانش ور نے اس کو یوں بیاں کیا ہے ۔ ” ایک غم سے دوسرے غم کے درمیان جو فاصلہ ہے وہ حقیقی خوشی ہے”۔

لفظ خوشی کے معنی کیا ہیں؟

. لفظ خوشی کے بہت سے معنی ہیں۔   جیسے  آنند ، سرور ،چین ، فرحت ، مسرت وغیرہ ۔   خوشی دراصل  ایک ایسا دل کش احساس ہے جس میں یہ تمام کیفیات انسان محسوس کرتا ہے ۔  خوشی انسان کے اندر پائے جانے والے جذبات کا نام ہے۔

کیا خوشی ایک مہارت ہے ؟

 خوشی کیا ہے؟ خوشی ایک ایسی مہارت ہے جسے خود کوشش کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔  انسان جب نابالغ ہوتا ہے تو سب سے زیادہ خوش رہتا ہے۔  

اسے کسی شے کی لالچ نہیں ہوتی۔ وہ دولت اور کامیابی کے پیچھے خوشی کو تلاش نہیں کرتا ۔ جب کہ عہد حاضر میں بالغ  انسان دولت ، تفریح ،کامیابی میں خوشی کو ڈھونڈتا ہے ۔ اور نتیجہ یہ ہوتا کہ وہ حقیقی خوشی سے محروم رہ جاتا ہے ۔

کیا خوشی کا تعلق حالات و واقعات سے ہے؟

خوشی یہ ہے کہ آپ جن حالات و واقعات سے گزر رہیں ہیں وہ آپ کو ناگوار نہ گزریں  ۔ کیوں کہ کبھی کبھار  معمولی بات بھی انسان کو خوش کر دیتی ہے ۔ اور کبھی ہمارے حالات و واقعات  بڑی سے بڑی خوشی بھی  کھا جاتے ہیں ۔

خوشی کا تعلق تغیرات سے بھی ہے

 انسانی زندگی میں تغیر پایا جاتا ہے ۔انسان ہمیشہ خوش نہیں رہتا ۔ اور نہ ہی ہمیشہ غم میں مبتلا رہتا ۔  حقیقی خوشی وہ ہے جس میں دوسرے انسان کی خوشی بھی شامل ہو۔  جس میں دوسرا شخص بھی خوشی محسوس کر سکے۔

خوشی کیا ہے؟ دوسروں کی خوشی

  خوشی کیا ہے؟ کسی دوسرے کی عزت نفس کو مجروح کر کے یاکسی دوسرے کو تکلیف یا دکھ میں مبتلا کر کے خوشی حاصل نہیں کی جا سکتی ۔ دوسروں کے احساس و جذبات کا بھرپور خیال رکھ کر جو مسرت حاصل ہوتی وہ حقیقی خوشی ہے ۔

ہمارے ہاں دولت مند انسان کو ہی کہا جاتا  یہ خوش ہے۔  یاد رکھیں خوشی کبھی دولت سے نہیں خریدی جا سکتی ۔ اس سے وقتی مسرت حاصل کی جا سکتی مگر وہ خوشی نہیں ہے ۔

خوشی کا تعلق سوچ سے ہے

 خوشی کیا ہے؟ خوشی کا تعلق انسان کی سوچ سے ہے۔  جب آپ کے حالات و واقعات آپ کی پسند کے عین مطابق ہوں،  تو آپ کو راحت ملے گی۔  اور آپ خوشی کو محسوس کرنے لگیں گے ۔  انسان اپنے ذہن میں خود غرضی اور نفرت کو پال کر خوشی کبھی نہیں حاصل کر سکتا  ۔

انسان جتنا برائیوں اور غلطیوں سے دور رہے گا اتنا خوش رہے گا۔  جب تک ہم اپنے ماضی کی ناکامی کا رونا روتے رہیں گے،  تب تک ہم حقیقی خوشی کو نہیں پا سکتے ۔

ہر شخص کے ساتھ ہمدردی کر کے،  اس کی مدد کر کے ہی ہم خوشی کو محسوس کر سکتے ہیں۔  کسی دوسرے کے حقوق پر ڈاکا ڈال کر کبھی بھی خوش نہیں رہ سکتے۔

خوشی کیا ہے؟ خوش مزاجی

خوشی کیا ہے؟ انسان جب تک اپنے مزاج کو مثبت رکھے گا ۔ تب تک خوش رہے گا۔  عہد حاضر میں اگر حقیقی خوشی محسوس کرنی ہو تو کسی غریب کی مدد کریں ۔ کسی یتیم کی کفالت کریں، یا  کسی بےگھر کو گھر دیں۔

 کسی کو تکلیف پہنچانے کی بجائے اس کو تکلیف سے باہر نکالیں ۔ اور جو مسرت آپ کو اس وقت  حاصل ہو گی وہی حقیقی  خوشی ہے۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content