خرم جمال شاہد

خرم جمال شاہد ایک  نوجوان مصنف  اور ریسرچر ہیں۔  انہوں نے سماجی مسائل، لوگوں کو بہتر سماجی خدمات کی فراہمی اور ڈویلپمنٹ پر ریسرچ پیپر لکھے ہیں۔ انہوں نے زیادہ تر ترقیاتی شعبے، سماجی مسائل اور سیاحت کے شعبے پر آرٹیکلز لکھے ہیں۔  سوشل میڈیا  اوربلاگز  و دیگر ویب سائٹس کے لیئے مواد لکھتے ہیں

خرم جمال شاہد ایک معروف نوجوان سماجی کارکن ہیں ، وادی گریز نیلم ، آزاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ مینجمنٹ (ایم بی اے-فنانس) میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے کمزور لوگوں کو بااختیار بنانے اور ان کی زندگی میں بہتری لانے کے لیئے 2009میں ایک سماجی ادارے  “ادارہ برائے پائیدار ترقی” کی بنیاد ڈالی۔ 2009 سے اسی  سماجی ادارے  میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہزاروں لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے پر سرگرم عمل ہیں۔ وہ انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن رہے ہیں ، اور پاکستان میں انسانی حقوق کی مختلف تحریکوں کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے2013 میں بچوں کے حقوق کے لیئے آزاد جموں و کشمیر میں چائلڈ رائٹس موومنٹ کی بنیاد رکھی۔ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف شعبہ جات  (تعلیم ، صحت ، معاش ، توانائی ، پانی ، ماحول اور حقوق) پے خدمات سرانجام دیے ہیں۔

سماجی کام کے علاوہ ، خرم جمال شاہد ایک نوجوان سیاستدان ہیں ۔ عوامی حقوق کے لیئے وہ ہر پلیٹ فارم پے آواز اٹھاتےرہے ہیں اوران مسائل کے حل کے لیئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ وہ 2021 میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات  میں حصہ لےچکے ہیں۔ ایک سماجی و سیاسی کارکن ہونے کے ناطے  انہوں نے  نوجوانوں کو منظم کرنے اور عوامی حقوق کی جدوجہد  میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا۔ اسی سلسلے میں  انہوں نے بانی  رکن “کشمیر یوتھ کونسل” اور “نیلم یوتھ فورم” کاقیام عمل میں لایا اور آج یہ فورم عوامی حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content