کوٹلی-پی ایف پی نیوز
سی پیک پراجیکٹ میں شامل کروٹ ہائیڈرو پاور جنریشن منصوبے کی تکمیل اگلے سال ہو جائے گی جس سے صاف اورسستی بجلی پیدا ہو گی جو دو ملین گھرانوں کی ضروریات کو پورا کرے گی۔اس منصوبے میں 3.2بلین یونٹس بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت موجود ہو گی -اس بات کا اعلان چائنہ تھری گارجز جنوب ایشیائی انوسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر یاؤفی ینگ نے پراجیکٹ میں ایک بریفنگ کے دوران کیا -انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے تین ہزارافراد کام کر رہے ہیں جن میں ایک ہزار کا تعلق چین سے اور باقی افرادی قوت مقامی ہے۔اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قابل فخر دوست ہے جس نے ہر قسم کے حالات میں پاکستان کاساتھ دیا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی تکمیل سے جہاں قومی سطح پرتوانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی وہاں آزادکشمیر کے لوگوں کی معاشی زندگی میں بھی نمایاں تبدیلی آئے گی-انہوں نے کروٹ ہولاڑ کے مقام پر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت زیر تکمیل ہائیڈرو پاور جنریشن منصوبے کے بارے میں چائنہ تھری گارجز جنوب ایشیائی انوسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی طرف سی دی گئی ایک بریفنگ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو پاکستان کی معاشی ترقیکے لئے اہم منصوبہ قرار دیتے ہوۓکہا کہ اس منصوبے سے جہاں پاکستان اور آزادکشمیر کے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مددملے گی وہاں ملک کی معیشت پر بھی نمایاں مثبت تبدیلی آئے گی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ720میگا واٹ جنریشن کی صلاحیت کے حامل کروٹ ہائیڈرو پاور جنریشن منصوبے کی تکمیل سے مقامی لوگوں کو روزگار مل رہا ہے اور اگلے سال کے اوائل میں اس منصوبے کی تکمیل سے بیس لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو بجلی کی سہولت میسر آئیگی جس سے ملک میں توانائی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت آزادکشمیر میں دیگر ایسے ہی منصوبوں کی تکمیل سے آزادکشمیر میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور پڑھے لکھے ہنر مند نوجوانوں کومقامی سطح باعزت روزگار حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
قبل ازیں صدر سردار مسعود خان کروٹ منصوبے کی دورے پر جب ہولاڑ پہنچے تو چائنہ تھری گارجز جنوبی ایشیائی انوسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یاؤفی ینگ،کمپنی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر، سنئیر منیجر ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ صاحبزادہ محمد آفتاب عالم، جنرل منیجر انوائرمنٹ اینڈ سوشل سیفٹی اور منیجر ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر چینی حکام نے اُن کااستقبال کیا اور کروٹ منصوبے کے حوالے سیانہیں بریفنگ دی۔ چینی کمپنی کے عہدیداران نے منصوبے کا دورہ کرنے پر صدر آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا جبکہ صدرریاست نے منصوبے کے حوالے سے مفصل بریفنگ دینے پر چینی کمپنی کے آفیسران کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں صدرآزادکشمیر نے کروٹ منصوبے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.