پروفیسر ڈاکٹر جہاں آراء لطفی۔ محقق، افسانہ نگار اور مترجم۔ کراچی (پاکستان)

You are currently viewing پروفیسر ڈاکٹر جہاں آراء لطفی۔ محقق، افسانہ نگار اور  مترجم۔ کراچی (پاکستان)

پروفیسر ڈاکٹر جہاں آراء لطفی۔ محقق، افسانہ نگار اور مترجم۔ کراچی (پاکستان)

جہاں آراء لطفی مایہ ناز محقق، افسانہ نگار اور  مترجم ہیں۔ وہ35  سال سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ جامعہ طرابلس (لیبیا) سے عربی زبان میں ہائر ڈپلومہ کیا ۔ جامعہ کراچی سے عربی زبان و ادب میں ماسٹر کی ڈگری فرسٹ کلاس سیکنڈ پوزیشن لے کر حاصل کی۔ جامعہ کراچی  اسلامک اسٹڈیز سے ہی فرسٹ کلاس  میں  ماسٹر ڈگری لی ۔ جامعہ کراچی شعبہ عربی سے عربی ادب میں “بر صغیر پاک و ہند میں  اردو نعتیہ شاعری پر عربی زبان کے اثرات کے موضوع پر پی ایچ ڈی کیا ۔”
شیخ زاید اسلامک سینٹر جامعہ کراچی وابستہ ہوکر  25 سال عربی زبان اور علوم اسلامیہ کی درس تدریس کے فرائض انجام دیے۔ بیس برس مسلسل اسٹوڈنٹ ایڈوائزر ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف غیر تدریسی خدمات بھی انجام دیں۔1978 سے اب تک پاکستان اور اور بیرون پاکستان کے معروف اردو اخبارات ،رسائل اور جرائد  میں بیس کے قریب افسانے اور مختص کہانیاں تحریر کیں۔ 200 سے زائد  مضامین  مختلف موضوعات  پر شائع ہو چکے ہیں۔ متعدد نظمیں و اشعار بھی شائع ہوچکے ہیں ۔۔جننیں عربی  نظمیں بھی ہیں ۔ لیکن محدود ہیں زیادہ تر نثر میں کام ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ریسرچ  جرنلز میں میں 20 سے زائد   تحقیقی مقالہ جات چھپ چکے ہیں ۔
اردو اور عربی دونوں زبانوں میں لکھتی ہیں۔ اردو سے عربی اور عربی سے اردو تراجم الگ ہیں۔۔۔ایک درجن سے زائد معروف عرب ادیبوں کی کہانیوں کا اردو میں ترجمہ کیا۔جو جنگ کے مڈ ویک میگزین میں شائع ہوئے ۔۔حج کے سفر کی روداد گیارہ قسطوں پر مشتمل “سفر حجاز” کے عنوان سے جسارت کے ایڈیٹوریل پیج پر 1993میں شائع ہوئی۔
1995 انیس سو پچانوے سے پاکستان ٹیلی ویژن کراچی سنٹر سے وا بستہ ہیں۔۔پاکستان ٹیلی ویثرن کے مذہبی پروگراموں کی پہلی خاتون میزبان ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں  ۔ اب تک بطور مذہبی اسکالر اور ریسرچر  پی ٹی وی ، جیو ، اے آر وائی  اور کیو ٹی وی سمیت معروف چینلز پر کئی سو ٹی وی پروگرام کر چکی ہیں  اس کے ساتھ قومی و عالمی سطح پر کانفرنسز و سیمینارز میں مسلسل شریک ہوتی ہیں۔ آرٹس کونسل میں ہونے والی تین  عالمی اردو کانفرنس میں بطور مقالہ۔نگار شرکت کی ۔حمد و نعت پر منعقد عالمی اردو کانفرنس میں بطور مقالہ نگار شرکت کی ۔
تعلیم و تربیت کے حوالے ورکشاپس میں بطور مقرر اور  ٹرینر شرکت کرتی ہیں۔ عرب طالبات اور اساتذہ  کو اردو  پڑھ رہی ہیں یا پڑھارہی ہیں آن لائین رہنمائی کرتی ہیں۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.