جبار مرزا سنیئر تجزیہ نگار ، صحافی اور مصنف ہیں – ’کشمیر کو بچا لو‘ جناب جبار مرزا کی تصنیف/ تالیف ہےاس میں شامل زیادہ تر مضامین ان کے تحریر کردہ ہیں۔
کتاب دیدہ زیب چاررنگوں والے آرٹ پیپر پر شائع کی گئی ہے۔ سرورق کشمیر میں جاری جبر کی تصویر دکھا رہا ہے۔پسِ ورق ڈاکٹر عبدالقدیر خان (معروف سائنسدان) کا تحریر کردہ ہے۔ جب کہ کتاب کےفلیپ پر محمودگامی کی شہرہ آفاق نظم ’کریومنزجگرس‘ اور جناب رجب طیب اردگان (صدر جمہوریہ ترکی) کا تعارف لکھاگیاہے۔ کیوں کہ انھوں نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی کھل کر حمایت کی ۔کتاب 324 صفحات پر مشتمل ہے اور اسےشہریار پبلی کیشنز اسلام آباد نے 21اپریل2020 کو جب شائع کیا تومحصوروادی کے لاک ڈاﺅن کو261 دن گزرے تھے-
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.