ڈاکٹر محمد اشتیاق- ماہر نباتات۔ ریسرچر

You are currently viewing ڈاکٹر محمد اشتیاق- ماہر نباتات۔ ریسرچر

ڈاکٹر محمد اشتیاق- ماہر نباتات۔ ریسرچر

ڈاکٹر محمد اشتیاق
ڈاکٹر محمد اشتیاق کوآزاد جموں وکشمیر میں باٹنی کے شعبے  میں یونیورسٹی اساتذہ کے  سُرخیل کے طور پر جانا جاتا ہے۔   آجکل ان کا تعلق میرپور یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی    سے  جڑا ہوا ہے۔  جہاں یہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔  یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر سے بی ایس سی۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے  ایم ایس سی، اور ایم فل جبکہ  زی جیانگ یونیورسٹی چائنا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ یہ آزاد جموں وکشمیر میں باٹنی کے  شعبے میں اعلیٰ تحقیقی ڈگریاں حاصل کرنے والے اولیں سکالرز میں شامل ہیں جس کی وجہ سے حکومت آزاد کشمیر انہیں اعزازات سے نواز چکی ہے۔اس کے علاوہ بھی ان کے اعزازات کی فہرست بہت لمبی ہے۔ یہ بہترین استاد، بہترین ریسرچر جیسے کئی اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔ کئی یونیورسٹیوں کے تعلیمی اور امتحانی  بورڈز کے ممبر ہیں۔   تقریباً 150  کے قریب  ایم ایس سی اور ایم فل کے طلبا و طالبات  کی تحقیق  کو سپروائز کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر محمد  اشتیاق کی تحقیق  کی تفصیل اس لنک پر موجود ہے

: https://must-pk.academia.edu/DrMuhammadIshtiaqCh


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.