maria naqvi press for peace
maria naqvi press for peace

اک بار تو ایسا ہو ، ماریہ نقوی

ابھرتی ہوئی شاعرہ ماریہ نقوی کا تازہ کلام

ماریہ نقوی


اک بار تو ایسا ہو
اس وقت کے صحرا میں
سانسوں کے بہاؤ میں
اس زیست کے دریا میں
اک یاد کی ناؤ میں
کچھ دور کناروں سے
مضبوط سہاروں سے
تم ڈوبنے لگ جاؤ
ماضی کی کتابوں میں
کچھ ڈھونڈنے لگ جاؤ
اک بار ضروری ہے
میں یاد تمہیں آؤں
تم صرف مجھے سوچو
اسوقت مجھے چاہو
جب میں نہ میسر ہوں
اسوقت اذیت کو
نا ہونے کی حسرت کو
تم خود بھی سمجھ جاؤ


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.