حافظ ذیشان یاسین-محقق، مصنف ، افسانہ نگار- جہانیاں ، ضلع خانیوال (پنجاب ) پاکستان

حافظ ذیشان یاسین-محقق، مصنف ، افسانہ نگار- جہانیاں ، ضلع خانیوال (پنجاب ) پاکستان

حافظ ذیشان یاسین ایک محقق عالم مصنف ادیب اور افسانہ نگار ہیں۔ جامعہ اشرفیہ لاہور سے فاضل اور بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے گریجویٹ ہیں درس و تدریس اور تجارت سے منسلک ہیں عرصہ سال سے مختلف ممالک میں مقیم خواتین و حضرات اور بچوں کو قرآن حدیث تفسیر فقہ کی تعلیم دے رہے ہیں۔

 اس سے قبل ان کی دو کتابیں شائع ہو کر اہل علم سے داد و تحسین وصول کر چکی ہیں۔ حافظ ذیشان یاسین کی پہلی کتاب “آداب و اسباب اختلاف” ہے جس میں فقہاء اور علماء کے علمی اختلافات کے اسباب اور وجوہات بیان کئے ہیں اور اجتہادی اختلاف کا جائز و مستحسن اور باعث رحمت ہونا قرآن و سنت اور دلائل عقلیہ سے ثابت کیا ہے، اختلاف راۓ کے ادب اور سلیقہ کے متعلق سلف صالحین کے اسوہ اور طرز عمل کو مثالوں سے واضح کیا ہے۔ دوسری کتاب “پانی کے مسائل وسائل اور شرعی احکام” ہے اس کتاب میں پانی کے متعلق شرعی اور معاشرتی دونوں پہلوؤں سے تمام احکام و مسائل کا احاطہ کیا ہے۔ شستہ فصیح اردو اور منظر نگاری میں کمال حاصل ہے ان کی تحریریں اردو ادب کا سرمایہ ہیں۔ 


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.