کہانی کار : حمید کامران
آزاد کشمیر کے صحت افزا مقام راولاکوٹ کا گُردوار ہ ایک تاریخی عمارت ہے -چھپے نی دھار یا ساپے نی دھار گاؤں کیانتہائی بلندی پہ تعمیر کردہ یہ عمارت ہزاروں آندھیوں طوفانوں اور زلزلوں کا مقابلہ کرتی صدیوں سے استقامت سے کھڑیاپنے مضبوطی کو منوانے میں حق بجانب ہے -اس کی تعمیر میں پتھر اور چونے کا مٹیریل استعمال ہوا ہے
اس کے پتھرخوبصورتی سے تراش کر بنائے گئے ہیں جو پرانے زمانے کے لوگوں کی ہنر مندی اور اعلی ذوق کی ایک مثال ہے اس کاچھت پتھروں اور مٹی سے بنا ہوا ہے برسات میں اس پہ گھاس اور سرما میں اس پر برف بہت خوبصورت لگتی ہے -یہاں سے ہوکر پوری وادیِ پرل راولاکوٹ نظر آتی ہے -چھاپے نی دھار گاؤں کے شمال میں دھمنی مشرق کی سمت چہڑھدریک اور سامنے تراڑ کا علاہ ہے جبکہ راولاکوٹ کا شہر کا بہت خوبصورت نظارہ ہوتا ہے -یہ گردوارہ اس علاقے کی قدیمعبادت گاہ ہے لیکن محکمہ سیاحت کی بے حسی اور غفلت کا شکار ہے – متعلقہ اداروں کو اس تاریخی عبادت گاہ کی مرمتیاور حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے –
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.