تحریر: شیخ عمر نزیر
آزاد کشمیر میں کچھ اضلاع ایسے بھی ہیں جن سرمائی ٹورازم بہت مفید ہوسکتا ہے۔ سردیوں میں آپ ان علاقوں میں ٹور کریں تو آپ کو موسم بھی مناسب ملے گا اور ساتھ نظارے بھی بھرپور۔نیچے دی گئی فوٹو گلپور واٹر فال کی ہے۔ جسے میں نے سب سے پہلے 2017 فروری میں دیکھا جب میں جیالوجی کے ایک سروے کے دوران اس راستے سے پیدل میپنگ کرتے وقت گزرا ۔
جیسےہی ان واٹر فالز پر نظر پڑی تو ساری تھکاوٹ دور ہوگئی۔ ایسا نظارہ میں نے آپنی زندگی میں پہلے نہیں دیکھا تھا ۔ سرسبز نچلے درجے کے اونچے پہاڑوں کے درمیان یہ واٹر فالز آپنا ایک الگ نظارہ پیش کررہے تھے۔
کوٹلی گلپور واٹر فال تک کیسے پہنچا جائے؟
اب آتے ہیں اس کے روٹ کی جانب جو کہ میرا اصل سبجیکٹ ہے۔تو جناب راولپنڈی سے آپ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی جانب رخت سفر باندھ لیں ۔ اس کا راستہ جی ٹی روڈ سے کاک پل کے پاس سے بائیں جانب مڑ جاتا ہے۔
راولپنڈی کہوٹہ لیبارٹری سے ہوتا ہوا، یہ راستہ 3 گھنٹے کے سفر کے بعد آپ کو گلپور پہنچا دیتا ہے ۔
گل پور کوٹلی
گلپور کوٹلی ضلع کی ایک تحصیل ہے جیسے آپ گلپور پہنچتے ہیں وہاں سے دو راستے مڑتے ہیں ایک کوٹلی شہر کی جانب دوسرا میرپور ڈڈیال کی جانب۔یہاں سے آپ کو دائیں جانب مڑنا قریب ترین گاوں ناڑ ہے جس کا بورڈ آپکو نظر ائے گا۔
دو سے تین کلومیٹر سفر کے بعد ایک نالہ اجاتا ہے نالے پر پل ہے پل کے ساتھ نیچے پیدل دس منٹ کے سفر پر آپ فالز پر پینچ جاتے ہیں۔یہ فالز کا پانی دریائے پونچھ میں شامل ہوجاتا ہے۔
دوسرا راستہ میرپور سے آتا ہے۔اگر آپ اسلام آباد سے میرپور ائے ہیں تو وہاں سے آپ کوٹلی کے راستہ پر ائیں تو گلپور سے پہلے مشہور گاوں ناڑ کراس کرنے کے بعد آپ ان واٹر فالز پر پہنچ سکتے ہیں ۔
کوٹلی میں دیگر سیاحتی مقامات
گلپور سے کوٹلی ادھے گھنٹے کا سفر ہے اس راستے پر ایک ٹنل بھی اتی ہے جو ناگری فارمیشن کے سینڈ سٹون کو کاٹ کر بنائی گئی ہے اور اس کا بھی خوبصورت نظارہ ہے
کوٹلی شہر میں ایک پہاڑی چوٹی ہے ، جسے ساردہ کی پہاڑی کہتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ساردہ نام سے شاردہ نیلم ویلی کا کوئی تاریخی واسطہ ضرور ہے ، تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
تتہ پانی
کوٹلی میں تتہ پانی ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔ جہاں پر آپ سلفر ملے پانی کا خوبصورت نظارہ دیکھ سکتے ہیں۔ اس ابلتے پانی میں آپ سردی کے باوجود نہا سکتے ہیں۔ اور انڈہ ابال کے کھا سکتے ہیں۔اس کا راستہ کوٹلی شہر سے 35 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب ہے۔
دندلی ضلع کوٹلی
دندلی ایک اور خوبصورت گاوں ہے۔ جو آذاد کشمیر ضلع کوٹلی کا آخری گاوں ہے ۔وہاں سے آگے مقبوضہ کشمیر شروع ہوجاتا ہے۔کوٹلی شہر میں اچھے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس موجود ہیں۔اگر آپ سردیوں میں ٹور کرنا چاہتے ہیں تو آپکا انتخاب کوٹلی ہونا چائیے ۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.