تحریریں ان پیج، ورڈ فارمیٹ اورای میل میں ٹائپ کر کے بھیجی جا سکتی ہیں۔ لکھاری اپنی تحریر کے ساتھ اپنا مختصرادبی تعارف اورتصویر ضرور بھیجیں۔آپ اپنی تحریر سے متعلق تصاویر بھی بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ کو تصویر کا سورس (حوالہ) معلوم ہے تو اس کی واضح معلومات بھی لکھیں۔اگر کسی تحریر مثلاً سفر نامہ ، تاریخی ، ثقافتی یا سیاحتی مقام کے بارے میں تصویریں آپ نے خود لی ہیں تو اس کا ذکربھی اپنی تحریر یا ای میل میں ضرور کریں۔آپ کے تعارف کا متن اور پیش کش کیا ہو اس کی مزید رہنما ئی کے لئے اس ویب سائیٹ پر لکھنے والوں کےتعارف پڑھ لیں۔ادارتی ٹیم کو کسی تحریر کو قابل اشاعت بنانے کے لئے مناسب ترمیم ، اضافے اور قطع و برید کا اختیار حاصل ہے۔آپ کی تحریر کمپوزنگ اور زبان و بیان کی غلطیوں سے پاک ہونی چاہئے۔تمام تحریریں نیک نیتی کے جذبے کے ساتھ شائع کی جاتی ہیں۔علمی و تحقیقی کام کے متن اور حقائق کی درستگی کی مکمل ذمہ داری لکھنے والوں پر ہے۔
ہماری گزارش ہے کہ آپ ہمیں پریس ریلیز اور خبریں بھیجنے سے گریز کریں۔ خبروں کی اشاعت کے لیے ان گنت اخبارات اور دیگر ویب سائٹس موجود ہیں۔ پریس فار پیس کی ویب سائٹ پر صرف پریس فار پیس اورمنسلکہ اداروں کی سرگرمیوں کی خبریں شائع ہوتی ہیں جو ہماری تنظیم کے مقاصد کے تحت ہے۔ براہ ِ مہربانی مذہبی منافرت ، شخصیات , مذاہب، تشدد پر اکسانے والی اور اقوام ومذاہب کی تو ہین و اہانت پر مبنی مواد ہمیں بھیجنے سے اجتناب کیجیئے۔
پریس فارپیس کے مقاصد ، سرگرمیوں اور طریقہ کار کے بارےمیں مزید آگاہی کے لئے متعلقہ سیکشن میں تمام ضروری معلومات موجود ہیں۔
تمام تحریریں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیں۔
info@pressforpeace.org.uk