راولاکوٹ (پریس فار پیس رپورٹ )

گورنمنٹ  گرلز مڈل سکول تراڑ چھل  راولاکوٹ میں پریس فار پیس  فاؤنڈیشن   برطانیہ کے اشتراک  سے خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کی طرف سے     پرائمر ی اور مڈل بورڈز  میں نمایاں پوزیشن لینےوالے طلبہ   و طالبات میں ایوارڈ ز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ۔ جماعت پنجم اورہشتم میں تعلیی  بورڈ   میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے  طلبہ وطالبات  میںصدر معلمہ میڈم رخسانہ  حیات، معلمہ سکینہ  اور دیگر معلمات نے انعامات تقسیم کیے۔۔ تقریب سے  خطاب  کرتے  ہوئے  صدر معلمہ میڈم رخسانہ   حیات نے  با صلاحیت  طالب علموں کے لیے ایوارڈز کے  اجرا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ    ایوارڈز اور  انعامات کے اجرا سے طالب علموں کے  حوصلے بلند ہوں گے۔ انھوں نے  کہا کہ  اپنے مرحوم والدین کے نام پر فلاحی ادارے کا قیام ایک مستحسن قدم  اور صدقہ جاریہ ہے ۔یہ  معاشرے کے لیے ایک مثال ہے ۔کوئی بھی اچھا کام کرنا صدقہ جاریہ ہے – صدر معلمہ  رخسانہ  حیات کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ  گرلز مڈل سکول تراڑ چھل اپ گریڈیشن کے لے   پہلے نمبر  پر ہے  –  عوام علاقہ  سکول کی اپ گریڈیشن کے  لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ علاقے کے بچوں کو  اعلی جماعتوں  میں  بہتر  تعلیمی ما حول اور سہولیات میسر آسکیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے   خواجہ محمد شفیع  ٹرسٹ کے  ذمہ دار   ناصر اقبا ل نے کہا کہ   جو لو گ وسائل کی پروا کے  بغیرا اللہ پر بھروسہ رکھ  کراور   اخلاص کے ساتھ محنت  کرتے ہیں کامیابی انھی کا مقدر ٹھہرتی ہے۔ نئی نسل اگر  محنت سے کام لے تو وسائل کی کمی راستے  کی دیوار نہیں بن سکتی – جن لوگوں نے  محنت  اور جا ں فشانی  سے  علم حاصل  کیا   کامرانی اور ترقی  حاصل کی۔ ان کا کہناتھا کہ ڈاکٹر جاوید اقبال جیسے  انسان دوست  معالج کا شمار بھی انھی  ہستیوں ہوتا ہے  جن کی عوامی خدمات  پورے  خطے کے لیے ایک مثال ہے۔ اس موقع پر  راولاکوٹ کے مایہ ناز معالج ڈاکٹر جاویدا قبال کے لے  ان کی سماجی، فلاحی اور طبی خدمات کے اعتراف میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن    یو کے کی طرف سے  کمیونٹی سروس ایوارڈ       دیا گیا۔ ناصر اقبا ل نے کہا کہ      خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ   گورنمنٹ  گرلز   مڈل سکول  تراڑ کے ساتھ مستقبل میں بھی   طالب علموں کی ذہنی نشو و نما  اور تعلیمی  سرگر میوں کے فروغ   میں تعاون جاری رکھے گا۔ اس تقریب میں خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کی طرف سے  پرائمری اور مڈل بورڈز میں  نمایا ں پوزیشن لینے والے طالب علموں کو   خصو صی ایوارڈز دیے گئے۔جن میں جماعت   پنجم میں حسنین صدیق  نے پہلا،  ما ہ نور  نے دوسرا   اور اختر اللہ  نے تیسرا  انعام حاصل کیا۔ جماعت  ہشتم میں آمنہ سلیم  نے پہلا  ، انعام اختر خان نے  دوسرا   انعام اور تقوی بابر نے  تیسرا  انعام حاصل کیا۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content