غلام محمد وانی ( تخلّص دلشاد) ایک بہت ہی اچھے لکھنے والے ہیں، وہ مختلف موضوعات پر تحقیقی کام بھی کر رہے ہیں اور سماجی کارکن بھی ہیں۔ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ایک گاؤں خریو میں رہتے ہیں۔انہوں نے بہت سالوں تک انڈیا پوسٹ میں کام کیا اور 2010 میں جب وہ ریٹائر ہوئے تو انہوں نے سماجی کاموں کے ساتھ ساتھ لکھنے کا کام بھی شروع کر دیا۔ وہ مختلف اخبارات میں کالم اور مضامین لکھتے ہیں۔ ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکرٹری، گورنمنٹ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کشمیر کے سیکرٹری جنرل ، صوت الاولیا سماج سدھار کمیٹی کے صدر ، اور سینئر سٹیزن سوشل ویلفئیر فورم کے جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.