ڈاکٹر راحت جبین رودینی کالم نویس، افسانہ نگار اور شاعرہ ہیں ۔ آبائی علاقہ ضلع پنجگور (بلوچستان) ہے۔ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔
ایم بی بی ایس کی ڈگری بولان میڈیکل کالج کوئٹہ سے حاصل کی۔ ساتھ ہی ماہر امراض جلد اور الٹراسونولوجسٹ ہیں۔ تعلیمی میدان میں مختلف پوزیشن پر سرٹیفکیٹ ملے۔ انہوں نے اپنی ملازمت کے پندرہ سال بلوچستان کے علاقے آواران جیسے انتہائی پسماندہ ضلع میں رہ کر وہاں کے لوگوں کے لیے طبی خدمات سر انجام دی ہیں۔
اصحاب قلم فورم کی چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔ اس کے علاؤ متعدد ادبی گروپوں سے بھی وابستگی ہے۔
بچپن سے ہی لکھنے کا شوق رکھتی ہیں۔ ابتدا میں اسکول اور کالج کی سطح کے مضمون نگاری کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا
اس کی ابتدا نویں کلاس میں قومی سطح پر ادارہ قومی تشخص پاکستان کے مقابلہ مضمون نویسی میں حصہ لے کر کیا۔
ملکی سطح پر متعدد مقابلے بھی جیتے ہیں۔ مختلف ادبی مقابلوں میں سرٹیفکیٹ شیلڈ اور انعامات ملے۔۔
ان کا موضوع زیادہ تر معاشرتی ناانصافی اور عام آدمی ہوتا ہے۔ اکثر سیاسی و سماجی موضوعات اور کرنٹ افئیر پر بھی قلم کشائی کرتی ہیں۔
ڈاکٹر راحت جبیں رودینی کی تصانیف
دلآویز(افسانے)
خوابوں کے سراب (شاعری)
: غریب کی عید
: برگد کا پیڑ
(بچوں کے لیے)
اس کے علاؤہ چند کتابیں دوسرے لکھاریوں کے ساتھ منظر عام پر آ چکی ہیں۔
جن میں حکایات خونچکاں، خوابوں کے جزیرے، چاند لمحے، خواب نگر کے باسی، قلم کتاب اور اصحاب
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.