‫خواتین کی خودکفالت کے منصوبے”ایمپاورنگ ویمن پراجیکٹ” کا باقاعدہ آغاز

You are currently viewing ‫خواتین کی خودکفالت کے منصوبے”ایمپاورنگ ویمن پراجیکٹ” کا باقاعدہ آغاز

‫خواتین کی خودکفالت کے منصوبے”ایمپاورنگ ویمن پراجیکٹ” کا باقاعدہ آغاز

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خواتین کی خودکفالت کے منصوبے ‘ ایمپاورنگ ویمن پراجیکٹ’ کا باقاعدہ آعاز کر دیا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت خطے میں پہلی بار خواتین کی چیریٹی شاپ کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآباد کے چیف ایگزیکٹو میجر (ر)محمد نعیم تھے۔

اس موقع پر خواتین کی تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں خواتین کے تیارکردہ دیدہ زیب ملبوسات رکھے گئے تھے۔ عوام نے خواتین کی ہنر اور صلاحیتوں کی تعریف کی-
‘ ایمپاورنگ ویمن پراجیکٹ’ کے تحت خواتین کو تین ماہ کے اندر خود کاروبار کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے جس میں وہ بیرون ملک سے منگوائے گئے کپڑوں کی ری ڈیزانئنگ کرتی ہیں – انھیں کچن گارڈنگ،فرسٹ ایڈکی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے ان کی تحریری اورتقریری صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے -‬تقریب کے مہمان خصوصی الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآباد کے چیف ایگزیکٹو میجر (ر)محمد نعیم کو پسماندہ علاقوں میں عوامی خدمات کے اعتراف میں ہیومنٹی ایوارڈ بھی دیا گیا -تقریب سے الفلاح سوسائٹی دریک راولاکوٹ کے سابق صدر افتخار الدین، روبینہ ناز، صدر تقریب سردار ثاقب نعیم چیئرمین باغ یوتھ فورم باغ،عامر علی سید،”،سردار فرخ ‎سردار فرید،خلیل،ابرار احمدراجہ سعیدمدرس مختیار ماگرےاور دیگر نے بھی خطاب کیا


مہمان خصوصی الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفرآباد کے چیف ایگزیکٹو میجر (ر)محمد نعیم نے علاقے کی ترقی اور خواتین کی خود کفالت کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا – ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ترقی دیے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی -‎الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال اب تک لا کھو ں مریضوں کی آنگھوں کی بیماریوں کا علاج کر چکا ہے- دوسروں کی خدمت ایک بڑا کام ہے – انھوں نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر میں پریس فار پیس کے فعال رضاکاروں اور ٹیم کے ساتھ مل کر مستحق افراد کی بہبود کے لئے کام کریں گے


پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے کہا کہ ادارے کی فلاحی سرگرمیوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوۓ بتایا کہ اس وقت تک ساڑھے تین سو خواتین کو خود کفیل بنا نے کے لئے ووکیشنل تربیت فراہم کی گئی ہے – ثاقب نعیم نے کہا آزادکشمیر میں سماجی ترقی کے شعبوں میں غیر سرکاری اداروں کا کردار شاندار ہے -ماہر تعلیم افتخار الدین نے کہاکہ سماجی خدمت ایک عظیم کام ہے – عوام کو فلاحی اداروں کی سرپرستی کرنا چائیے تاکہ عوام کو اپنی مدد آپ کے تحت خود کفیل بنا یا جاسکے ‎اان کا کہنا تھاکہ ناڑشیرعلی خان کو ماڈل ویلج بنانے کامنصوبہ کامیاب بنانے کے عوام علاقہ کو پائیدار بنیادوں پرخود آگے آنا ہو گا
اس موقع پر خواتین تربیتی مرکز سے ووکیشنل تربیت لینے والی خواتین میں سرٹییفکیٹ اور انعامی کتب بھی تقسیم کی گئی-
ممتا ز سماجی کارکنان افتخارالدین ، ثاقب نعیم نے ادارے کے لیے نقد اور سلائی مشینوں کااعلان بھی کیا


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.