باغ ( پی ایف پی نیوز )
ہنر مند خواتین ایک قومی سرمایہ ہیں جو ہنر سیکھ کر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں اور خاندان کی آمدنی میں اضافہ کر کے اپنے معاشی مسائل کم کر سکتی ہیں – پریس فارپیس فاونڈیشن خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروۓ کار لاۓ گی -ان خیالات کا اظہار پریس فار پیس فاؤندیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے ویمن ووکشنل سنٹرناڑشیر علی خان  سے تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں سرٹیفیکٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کیا –

  تقریب میں پریس فارپیس فاؤنڈیشن کےسنیر  ذمہ داران   یوسف کشمیری ، زاہد گیلانی  ، شوکت تیمور کے علاوہ صدر تقریب صوبیدار فاروق خان ، فرہاد کاظمی ،طارق ماگرے،مختار ماگرے اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا –

پریس فارپیس فاؤنڈیشن کے زاہد گیلانی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہے ہیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ  پریس فارپیس فاؤنڈیشن کےسنئیر  عہدے داران یوسف کشمیری ، زاہد گیلانی اور شوکت تیمور نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں فلاحی اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے -پسماندہ علاقوں کی خواتین صلاحیتوں سے مالا مال ہیں-

پریس فار پیس کی پراجیکٹ مینیجر روبینہ ناز تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہی ہیں


روبینہ ناز نے اعلان کیا کہ پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آئندہ شروع ہونے والے تربیتی  مراکز میں خواتین کو کمپیوٹر کی تربیت بھی دی جاۓ گی کیونکہ حالیہ لاک ڈاؤن میں یہ مشاہدے میں آیا کہ جن بچوں کے والدین کمپوٹر کے استعمال کی مہارت نہیں رکھتے ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بچوں کا تعلیمی حرج ہوا جس کے پیش نظر خواتین کو بھی کمپیوٹر کی تعلیم کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے -انھوں نے ناڑ شیر علی خان کے لوگوں کی تعمیری اور فلاحی سرگرمیوں کی سرپرستی کرنے پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت مل جل کر پسماندہ علاقے کے مسائل کو کم کیا جا سکتا ہے

اس موقع پر خواتین کے بناۓ ہوۓ ملبوسات کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا –

یوسف کشمیری

شرکا ء تقریب نےمقامی خواتین اور لڑکیوں کی صلاحیتوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا –  اس موقع پر خواتین میں کتب اور رسائل بھی تقسیم کئے گئے جن کا مقصد مطالعے کو فروغ دینا ہے – سماجی شخصیات صوبیدار فاروق خان ، فرہاد کاظمی ،طارق ماگرےاور مختار ماگرے نے پریس فار پیس فاونڈیشن کی دور دراز علاقوں کی ترقی کی کوششوں کو سراہتے ہوۓ مستقبل میں ہر قسم کی سرپرستی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی –


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content