باغ (روبینہ ناز سے)۔
پریس فارپیس فاؤنڈیشن اور مقصود ویلفیئر فاونڈیشن کے تعاون سے باغ کے نواحی علاقے سنٹر منگ کلری ٹوپی میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفر آباد کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا۔ علاقے کے عوام کی کثیر تعداد نے اپنی آنکھوں کا چیک اپ کروایا جس میں  بچے بزرگ اور خواتین شامل تھیں ۔  فری میڈیسن ، فری چیک اپ اور ڈسکاؤنٹ پر عینک دینے کے علاؤہ متعدد  مریضوں کو آپریشن کی تاریخیں بھی دی گئی اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ الشفاء آئی  ٹرسٹ ہسپتال مظفر آباد نے عوام کو فری سہولت دے کر عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے – عوام علاقہ نے اس سہولت کو نعمت قرار دیتے ہوے کہا کہ آج اس مہنگائی کے دور میں فری میڈیسن ملنا  غنیمت ہے      ۔مقصود ویلفیر فاؤنڈیشن  کے صدرقاری افراز نے بہترین کیمپ آرگنائز   کرایا۔ صدر مقصود ویلفیئر فاؤ نڈیشن  قاری افراز نے الشفاء آئی ٹرسٹ اور پریس فارپیس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ایسے مزید کیمپ دوردراز اور  پسماندہ علاقوں میں لگنے چاہیے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ۔مقصود ویلفئیر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے اہم کردار ادا کیا اور مریضوں کو بہترین رہنمائی فراہم کی  جن میں اقراء افراز،  عبد الوکیل  اسرار  ریٹایرڈ معلم امتیاز  اور احمر نے بھر پور تعاون کیا  ۔۔ اسکے علاؤہ میڈیا ایڈوائزر  بیورو چیف ڈی این این نیوز  قاری محمد راشد قریشی ،   مولانا داؤد ،  قاری ارشاد ،  اعجاز احمد چشتی اور منتظر گیلانی شامل تھے جن کی وجہ سے آئی کیمپ کامیاب رہا۔۔۔   الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر شائق حسرت نے بہترین اندازمیں مریضوں کا چیک کیا اور کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں  ایسے  کیمپ لگوانا بہت بڑی نیکی ہے کیونکہ پسماندہ اور دور افتادہ مقامات سے خواتین ،  بچوں اور بزرگوں کا شہر آنا مشکل ہے ۔پریس فارپیس فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ مینجر روبینہ ناز نے کہا کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ پریس فارپیس فاؤنڈیشن دور دراز علاقوں میں مزید  فری آئی کیمپ لگا ئے جائیں تاکہ زیادہ لوگ فائدہ اٹھائیں ۔۔ روبینہ ناز نے مقصود ویلفیر فاونڈیشن کے صدر قاری افرازاور انکے سٹاف کو کامیاب کیمپ لگانے اور بہترین انتظامات پر مبارکباد دی اور شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ مستقبل میں بھی مقصود ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔۔۔۔۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content