راولاکوٹ (خصوصی ٌرپورٹ)
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ میں جاری کتاب میلے اور ہفتہ تقریبات کے موقع پر ادار ےکی شائع کردہ کتابوں کا سٹال لگا یا گیا۔اس سٹال میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن یو کے کی شائع کردہ کتابیں عوام اور مطالعے کے شائقین کو ارزان نرخوں پر دستیاب رہیں۔۔۔ شائع کردہ کتابوں میں سفرنامے، آپ بیتی ، بچوں کی کہانیاں، شاعری وغیرہ شامل ہے۔ طالب علموں، خواتین اور بچوں کے علاوہ دیگر افراد نے ادار ےکی شائع کردہ کتابوں میں گہری دلچسپی لی اور ادار ے کی طرف سے علم و ادب کے فروغ اور معیار ی کتب کی اشاعت کے اقدام کو بھی سراہا گیا
اس موقع پر مختلف علمی اور ادبی شخصیات نے ادارے کا دورہ کیا اور ادارے کی فلاحی سرگرمیوں بالخصوص اشاعتی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ مقامی مصنف پروفیسر ممتاز صادق، پہاڑی شاعر حمید کامران اور سینئر صحافی اور کالم نگار مسعود گردیزی نے بھی پریس فار پیس کی اشاعتی سرگرمیوں پر ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ۔ اس موقع پر پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز اور کوآرڈی نیٹر ولید یاسین نے الیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان کو پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے مختلف فلاحی منصوبوں کے بارے میں بریف کیا۔ عہدے داران روبینہ ناز اورولید یاسین کا کہنا تھا کہ پریس فار پیس فاؤنڈیشن ایک جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت مقامی ادب کے فروغ اور نوجوان مصنفین کی علمی اور عملی سرپرستی کے لیے مرحلہ وار آ گے بڑھ رہی ہے۔ اردو میں کتابوں کی اشاعت کے بعد بہت جلد انگریزی اور دیگر زبانوں میں کتب اور تحقیقی رپورٹس کی اشاعت شروع ہو جائے گی۔ پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ادیبوں، قلم کاروں، مصنفین اور دانشوروں کے بارے میں ایک جامع ڈیٹا بیس قائم کیا گیا ہےجس کا مقصد پوری دنیا میں مقامی زبان ، ثقافت اور ادب کو فروغ دینا اور تحقیق کرنے والوں اور طالب علموں کی علمی اور دانشوارنہ رہنمائی شامل ہے۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.