تبصرہ: دانش تسلیم

کتاب “نیکی کا پھول” بچوں کے لئے لکھی گئی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ جو کراچی سے تعلق رکھنے والی صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنفہ حفصہ محمد فیصل کی تصنیف ہے۔
مصنفہ 2002ء سے اسلامی مضامین، کالم، کہانیاں اور افسانے لکھ رہی ہیں۔ تقریبا ابھی تک مصنفہ کی 300 کہانیاں، 150 کالم اور 100 مضامین مختلف اخبارات اور رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔ حفصہ محمد فیصل تین کتب کی مصنفہ ہیں۔ جنت کے راستے، باتیں اعضاء کی اور نیکی کا پھول۔
کتاب کا انتساب مصنفہ نے اپنے بہت پیارے تین بچوں کے نام کیا ہے۔ کتاب پر بچوں کی ایوارڈ یافتہ مصنفہ تسنیم جعفری صاحبہ نے تبصرہ بھی لکھا ہے جو کتاب میں موجود ہے۔ پیش لفظ میں مصنفہ نے اپنے قلمی مقاصد کا بھی ذکر کیا کہ وہ معاشرے کی بھلائی کے لئے لکھ رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ہمارے معاشرہ میں اچھائی عام ہوجائے اور برائی کا خاتمہ ہو جائے۔ کتاب کے آخر میں بچوں کے لئے “سرگرمیاں” کے نام سے مشق بھی دی گئی ہیں جس کا بچے جواب دے سکتے ہیں۔ بچوں کی کتب میں اس طرح کی  ذہنی ازمائش کی مشق ہونا بہت ضروری تاکہ جو کچھ بچوں نے پڑھا ہے وہ ایک بار پھر اس پر غور و فکر کریں۔
اس کتاب میں اٹھائیس کہانیاں شامل کی گئی ہیں ہر کہانی پہلی کہانی سے بازی لے جاتی ہے اور بار بار قاری یہی سوچتا رہتا ہے کہ جو کہانی میں اب پڑھ رہا ہوں وہی میری اس کتاب میں پسندیدہ کہانی ہے۔ کتاب کا سرورق بہت خوبصورت ہے اور قیمت صرف پانچ سو روپے ہے۔ سفید رنگ کے بہترین کاغذ سے بنی ایک سو چار صفحات پر مشتمل یہ کتاب بچوں بلکہ بڑوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ کہانیاں بہت خوب انداز میں بنی گئی ہیں۔ کتاب کا انداز تحریر بہت سادہ اور عام فہم ہے لیکن پھر بھی بچوں کو بہت سے نئے الفاظ سیکھنے کو ملیں گے۔ عنوان کے ساتھ ساتھ کتاب میں شامل کہانیوں کے موضوعات بھی بہت اچھے چنے گئے ہیں جن سے بچے نیکی اور اچھائی کی ترغیب سیکھنے کے ساتھ ساتھ برائی کو برا سمجھنے کا شعور حاصل کرتے ہیں۔ کتاب میں قارئین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لئے بہت سے کردار اور پلاٹس لکھے گئے ہیں۔ “ہادی نے جنگل دیکھا” میں مختلف جانور اپنا اپنا تعارف بہت نرالے انداز میں کراتے ہیں۔ “محسن کو ملی سزا” میں محسن کس طرح سے ایک نابینا آدمی کو دھوکا دیتا ہے اور اس کو کیا سزا ملتی ہے۔ “گندی مچھلی” میں کاسنی مچھلی کس طرح سے سنہری مچھلی اور نیلی مچھلی میں لڑائی کرادیتی ہے۔ “ضدی بھوری” میں بھوری کو  کس طرح اتفاق اور محبت سے نہ رہنے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ یہ سب آپ جان پائیں گے اس کتاب کو پڑھ کر۔
یہ کتاب وقت گزارنے کا بہترین ذریعہ ہے اور اگر آپ کسی کو کوئی انمول تحفہ دینا چاہتے ہیں تو یہ کتاب آپ کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content