راولپنڈی ( پی آئ ڈی )ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن تابندہ سلیم کی کتاب” لفظ بولتے ہیں” کی تقریب رونمائی پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان تھیں۔ تقریب میں عابد عباسی سابق صدر آر آئی یو جے ،رائے ریاض حسین سابق پریس سیکرٹری ٹو وزیراعظم ،پروفیسر جمال زیدی،معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر ،،مشتاق نقوی صدر پریس کلب واہ کینٹ ٹیکسلا ، ڈاکٹر عتیق ،میڈم محمودہ غازیہ، محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن کے افسران، کنٹرولر راولپنڈی بورڈ تنویر اصغر، سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی امان اللہ خان، ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی سجاد حسین ،،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک،رخسانہ مظہر ، ادیبوں ، مصنفین، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں نظامت کے فرائض شاعرہ رفعت انجم نے سرانجام دئیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے کہا کہ کتاب انسان کی سب سے اچھی دوست ہے۔ تابندہ سلیم کی کتاب “لفظ بولتے ہیں” ادب کی دنیا میں اچھا اضافہ ہے۔ انہوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں کتاب میں سماجی معاملات کو احسن طریقے سے قلمبند کیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی تابندہ سلیم نے کہا کہ انکی کتاب لفظ بولتے ہیں سماجی اور اخلاقی پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ بحثییت کالم نگار اور مصنفہ ہمیشہ قلم کے ذریعے معاشرتی اصلاح کی کوشش کی ہے۔
دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تابندہ سلیم کی کتاب ادب کی دنیا میں بہت اہم خدمت ہے ۔ان کے کالموں سے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت میں استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں نوجوانوں میں کتاب بینی کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ تابندہ سلیم کی کتاب لفظ بولتے ہیں سماجی اقدار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.