لاہور (خصوصی رپورٹ)
پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے نیو کیمپس میں شروع ہو گیا ہے جو تین دن جاری رہے گا۔ اس میلے میں سینکڑوں اشاعتی ادارے، ادبی انجمنیں اور تحقییقی ادارے اپنی ہزاروں مطبوعات کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ملک کی اہم علمی ادبی شخصیات نے کتاب میلے کا دورہ کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے عالمی اشاعتی ادارے پریس فار پیس پبلی کیشنز کے سٹال کا دورہ کیا اور فروغ علم اور کتب بینی کے لیے فلاحی اور اشاعتی خدمات کو سراہا۔ پریس فار پیس پبلی کیشنز کی مارکیٹنگ ہیڈ پروفیسر فلک ناز نے ذرائع ابلاغ کو انٹریوز دیے اور بتایا کہ ہم نئے لکھاریوں اور کم وسائل یافتہ علاقوں کے رائٹرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور کتاب بینی کے فروغ کےلیے مقابلہ جات اور لائبریریوں کا اہتمام کرتے ہیں۔مایہ ناز مصنفہ تسنیم جعفری نے پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہ اس طرح کے مواقع سے رائٹرز کو اپنے تخلیقی کام کی تشہیر اور کتب کی فروخت کا موقع ملتاہے۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتاب کی محبت کم نہیں ہوئی۔ کتاب میلے کتب بینی کو عام کرنے اور کتاب و علم دوست افراد کے سستی کتب مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
علمی او ادبی شخصیات نے سٹال کا دورہ کیا جن میں انعام الحسن کاشمیری، تہذین طاہر ، کنول بہزاد، سید مکرم علی، نوجوان لکھاری سلیمان شکور، عافیہ بزمی، وغیرہ شامل ہیں۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.