بیگم سیدہ ناجیہ شعیب احمد،کراچی  (پاکستان)

You are currently viewing بیگم سیدہ ناجیہ شعیب احمد،کراچی  (پاکستان)

بیگم سیدہ ناجیہ شعیب احمد،کراچی  (پاکستان)

مصنفہ کا قلمی نام بیگم سیدہ ناجیہ شعیب احمد ہے۔ حلقۂ احباب میں ابھی بھی بنتِ کمال شہود کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ بنتِ تاجور کے نام سے *ماہنامہ فہم دین* میں گزشتہ ایک سال سے متواتر سپر ہیروز صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سیریز لکھ رہی ہیں۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں گزشتہ 26 سالوں سے رہائش پذیر ہیں۔ وہ اُردو اَدب کے مشہور و معروف سیرت نگار، مؤرخ اور مصنف علامہ سید سلیمان ندوی کی رشتے میں نواسی ہوتی ہیں۔ مسلسل کوشش اور محنت سے جانب منزل رواں دواں ہوئیں اور لکھنے کا سلسلہ 2018ء سے تاحال جاری ہے۔
وہ شعبہ درس و تدریس سے وابستہ امت محمدیہ کا درد رکھنے والی مصنفہ ہیں۔ ہر عمر کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے فعال اور متحرک ہیں۔ آپ بچوں کے لیے آیت کہانیاں، سنت و حدیث کہانیاں ، اصلاحی و اخلاقی کہانیاں، حکایت کہانیاں، جنگل کہانی سیریز، کہاوت محاورے کہانیاں ، جذبۂ حب الوطنی کو بڑھاتی کہانیاں ، آدابِ زندگی سیکھاتی معاشرتی کہانیاں اور مزاحیہ کہانیاں بھی لکھتی ہیں جو بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ انہیں تفریح کا سامان فراہم کرتی ہیں اور تربیتِ اولاد کے لیے والدین کی بہترین رہنمائی بھی کرتی ہیں۔
آپ کی نگارشات  گاہے بگاہے بچوں کے مقبول و معروف رسائل ، قومی اخبارات اور مختلف ادبی ویب سائٹس پر شائع ہوتی رہتی ہیں۔
آپ اسکولز و مدارس میں پڑھانے کا 20 سالہ تجربہ رکھتی ہیں۔ آپ سیرتِ النبیﷺ پڑھنے اور پڑھانے کے سلسلے سے بھی منسلک ہیں۔
ناجیہ صاحبہ اب تک بچوں کے لیے 250 کہانیاں لکھ چکی ہیں۔ 300 سے زائد کالم ومضامین اور لگ بھگ 40 افسانے، افسانچے لکھ چکی ہیں۔
شاعری کا شغف بھی رکھتی ہیں۔ بنتِ کمال بے زار تخلص سے آزاد نظمیں اور غزلیں بھی لکھ چکی ہیں۔

مصنفہ کی شائع شدہ کتب
۔ بخ بخ اور گلہریاں ۔2023ء
۔ سپر ہیروز سیریز ۔2024ء
زیرِ طباعت کتب جن میں سیرتِ النبی پر مبنی حدیث کہانیاں اور عالمی دن پر مضامین شامل ہیں۔
 مشترکہ کتب
۔ ختمُ الرسلﷺ
۔ اصحابی کالنجوم
۔ قلم کتاب
۔ زمین اُداس ہے
۔ خاتم النبیینﷺ
 ۔ ہمارے قلمکار


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.