خدمت خلق کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین اور اس مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
کمزور افراد کی مدد لیے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے- ایس پی جہلم ویلی زاہد حسین مرزا، اسسٹنٹ کمشنر بینش جرال، پروفیسر عبدالحق مراد، پروفیسر محمد ایاز کیانی، جاوید خان،
سردار یاسین، مقصود صابر اور دیگر کا خطاب
نمایاں خدمات پر ابرار گردیزی، سمیرا کاشف، روبینہ ناز، ولید یاسین ، وجاہت گردیزی، ڈاکٹر سجاول، پروفیسر مراد اور دیگر میں ایوارڈز کی تقسیم
باغ (پی ایف پی ایف نیوز)
فلاحی تنظیم پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام سماجی خدمت، ادب اور میڈیکل کے شعبے میں نمایاں خدمت سرانجام دینے والی شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیم ایوارڈ اور اسناد بزم وفا سے خطاب کرتے ہوۓ مختلف مقررین نے کہا کہ آج کے نفسا نسی اور مادیت پرستی کے دور میں خدمت خلق کا فریضہ انجام دینے والے افراد اور ادارے قومی سرمایہ اور قو م کے محسن ہیں –ہمیں اپنے مسائل کے حل اور معاشرے کے پسے ہوۓ طبقات کی داد رسی کے لے مل جل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے-تقریب سے مہمان خصوصی ایس پی جہلم ویلی زاہد حسین مرزا، اسسٹنٹ کمشنر بینش جرال، پروفیسر عبدالحق مراد، پروفیسر محمد ایاز کیانی، جاوید خان، سمیرا کا شف میر، روبینہ ناز، ولید یاسین ، راجہ سعید الرحمان، مقصود صابر ، عامر علی گردیزی، طاہر عباسی اور دیگر نے خطاب کیا ۔ پروفیسر محمد ایاز کیانی نے کہا کہ آج کے دور میں کتاب سے رشتہ کمزور ہو رہا ہے – کتاب پڑھنے کا رجحان معدوم ہوتا جا رہاہے جس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے-
ایس پی جہلم ویلی زاہد حسین مرزا نے کہا کہ خدمت خلق ایک عظیم مشن ہے جس میں معاشرے کے ہر شہری کو بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہیے۔ہم سب نے مل کر ہی معاشرے میں اصلاح احوال کرنا ہے۔ باغ کے لوگ مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مثبت تعاون کرتے ہیں۔ مصنف جاوید خان نے کہا کہ دوسروں کے لیے جینا اور تک و دو کرنا ایک عظیم مشن ہے۔ معاشرے میں اجتماعی سوچ پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بینش جرال نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے خواتین کو آگے بڑھ کر زندگی کے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ خواتین کو ہنر مند اور باعزت روز گار کی فراہمی کے لیے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
اس تقریب میں سماجی خدمت، ادب ِ،آرٹ اور میڈیکل کے شعبے میں نمایاں خدمت سرانجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے۔
پریس فار پیس فاؤنڈیشن (برطانیہ) کی طرف سے مایہ ناز آرٹ ڈیزائنر اورمدیر سید ابرار گردیزی کو تیس سالہ ادارتی اور اشاعتی خدمات کے اعتراف میں لائف ایچو منٹ ایوارڈ دیا گیا ہے- سماجی شعبے اور پسماندہ علاقوں میں لوگوں کی ترقی کے لیے خدمات پر روبینہ ناز، ولید یاسین ِ راجہ سعید الرحمان اور زبیرالدین عارفی کو لیڈرشپ ایوارڈز دیے گئے۔ آزاد کشمیر کے سرحدی علاقوں کے سرکاری تعلیمی اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی تعلیم کے فروغ پر سمیرا کاشف میر کو بہترین استاد کا ایوارڈ دیا گیا جو وادی نیلم، وادی لیپہ اور کھوئی رٹہ کے تعلیمی اداروںمیں سو فی صد رزلٹ دی چکی ہیں۔
ممتاز سماجی شخصیت اقبا ل قریشی اور ساجد اقبال فاؤنڈیشن کے چئرمین ساجد عباسی کو کیمونٹی سروس ایوارڈ ملا۔ ۔قران پاک کا منظوم ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر خصوصی ادبی ایوارڈ دیا گیا۔ ماہر تعلیم اور ادیب پروفیسر وجاہت حسین گردیزی کو بہترین تبصرہ نگار کا ایوارڈ دیا گیا- دور دراز علاقوں میں ہزاروں افراد کی آنکھوں کے علاج کرنے پر ڈاکٹر سجاول میر ، ڈاکٹر سونیا، ڈاکٹر مصور جاوید اور ڈاکٹر وقاص اور راجہ نعیم اشرف خصوصی ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے-صحافت کی ترویج کے لیے خدمات انجام دینے پر ثمینہ چوہدری کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ مصنف جاوید خان اور پروفیسر محمد ایاز کیانی کو سماجی شعبے اور علم و ادب کے فروغ پر خصوصی توصیفی سرٹیفکیٹ دیے گئے۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.