انگبین عُروج


محبت خُوں میں شامل ہے
تبھی تو مٹ نہیں سکتی
ذہن کے بند دریچوں میں
کہیں یہ چھپ کہ بیٹھی ہے
تمہاری ذات کے اندر
تمہاری روح میں پنہاں
اداسی کا لبادہ زیب تن کر کے
خموشی اوڑھ کر جذبوں کی دھیمی آنچ میں پگھلی ہوٸ سی برف کی مانند رگوں میں
آج بھی یہ دوڑتی پھرتی ہے لیکن تم سمجھتے ہو
محبت ختم کر بیٹھے
اسے تم دفن کر بیٹھے
اور اس کی راکھ کو تم آگ میں دھواں بنا کر بھسم کر بیٹھے
سنو جاناں
محبت چھوڑ بھی دو تم
تعلق توڑ بھی دو تم
خطوں کو پھاڑ بھی ڈالو
وہ سارے وصل کے لمحے
تمہیں حق ہے بھلا ڈالو
محبت کے سبھی لمحے سبھی جذبے مٹا ڈالو
محبت مٹ نہیں سکتی
محبت مر نہیں سکتی
محبت خوں میں شامل ہے
رگوں میں دوڈتی پھرتی
کبھی یہ مِٹ نہیں سکتی!!!


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content