You are currently viewing سحر ایمان۔ مصنفہ ، افسانہ نگار ، جہلم  (پنجاب ) پاکستان
nida e sahar

سحر ایمان۔ مصنفہ ، افسانہ نگار ، جہلم (پنجاب ) پاکستان

میرا نام سحر ایمان ہے اور میرا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم سے ہے۔میں نے بی ایس سی کے بعد ایم اے اردو کر رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو مختلف صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ لیکن افسوس کہ ہم لوگ اپنی صلاحیتوں کو پہچان ہی نہیں پاتے۔ ایسے ہی میں بھی تھی مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے لکھنے کی صلاحیت دی ہوئی ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت کہ ہر کام کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے۔ جب میری والدہ کا انتقال ہو ا تب میں نے دکھ اور غم کی کیفیت میں لکھنا شروع کیا تو احساس ہوا کہ میں لکھ سکتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے لکھنے کی صلاحیت دی ہے ہمیشہ حقیقت پر مبنی تحریریں لکھی ہیں۔ افسانوی یا رومانوی کہانیاں نہیں لکھیں۔ کبھی خیال بھی نہیں آیا کہ ڈرؤنی یا جاسوسی کہانیاں لکھوں۔ بلکہ ہمیشہ حق سچ کی بات کی ہے۔ جہاں برائی دکھائی دی وہاں اصلاح کی نیت سے لکھا۔ جب کبھی کچھ اچھائی نظر آئی اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ کیونکہ میں ادب برائے ادب لکھنے کی قائل نہیں بلکہ ادب برائے اصلاح اور ادب برائے زندگی کی قائل ہوں۔

میری تصانیف

 ۔ ندائے سحر

فانوس (سچی اور سبق آموز کہانیوں کا مجموعہ)۔ زیر طبع

 

Leave a Reply