ڈاکٹر عزیزہ انجم معروف افسانہ و کالم نگار اور شاعرہ ہیں ۔ روزنامہ جنگ اور قومی جرائد میں ان کی تخلیقات کو پسند کیا جاتا ہے ۔وہ ڈاؤ میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ہیں ۔زمانہ طالب علمی سے ادبی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ انھیں جامعہ کراچی کے فی البدیہ مقابلہ مضمون نویسی میں گولڈ میڈل ملا ۔ مختلف اخبارات اور رسائل میں کالم افسانے شائع ہوتے ہیں ۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن خواتین کی مرکزی ٹیم میں شامل ہیں ۔حریم ادب پاکستان اور دیگر ادبی تنظیموں سے منسلک ہیں ۔شاعری کامجموعہ “ چاندنی اکیلی ہے “ ادبی حلقوں میں پذیرائی حاصل کر چکا ہے ۔اکادمی ادبیات پاکستان سے مقابلہ حمد میں خصوصی انعام مل چکا ہے ۔
ڈاکٹر عزیزہ انجم کی تصانیف
چاندنی اکیلی ہے۔ شاعری
نیاگرا کے دیس میں ۔ سفر نامہ کینیڈا۔ زیر طبع
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.