میں بندۂ ناچیز، ثانیہ خان ہوں۔میرا قلمی نام ثانیہ خان ثانی ہے۔ میں سرزمینِ پنجاب کے خوشبو بکھیرتے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھتی ہوں۔ اپریل 2024 سے میں نے سفرِ تحریر کا آغاز کیا، اور تب ہی سے قلم کی روشنائی کو قرطاس پر بکھیرتے ہوئے اپنے خیالات کو عوام الناس تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ سب میرے ربِ کریم کا بے پایاں کرم ہے۔ جس نے مجھے عزت، نعمتوں اور برکتوں سے نوازا اور اپنی عطا کردہ نعمتِ قلم سے مجھے سرفراز کیا، جس کے ذریعے میں اپنے خیالات و احساسات کو لفظوں کا جامہ پہنا کر دنیا کے سامنے پیش کرنے کا شرف رکھتی ہوں۔

میری تحریریں مختلف اصنافِ ادب کی خوبصورتی کو سمیٹے ہوئے ہیں؛ جن میں مضامین، کالم، سو لفظی کہانیاں، افسانے، اقوال، اور نثر و نظم و غزل کی دلکش ہم آہنگی شامل ہیں۔ زیادہ تر میں کالم نگاری، مضمون نگاری، کہانیاں، نظمیں (نثری و آزاد)، مکتوب نگاری، اقوال اور اشعار جیسے اصنافِ ادب میں طبع آزمائی کرتی ہوں۔ الحمدللہ، تین افسانے تخلیق کر چکی ہوں۔

میری تحریریں ہندوستان کی پانچ اور پاکستان کی ایک معیاری ادبی انتھالوجی کا حصہ بن چکی ہیں، جبکہ “درِ ادب” اور “سرائے سخن انٹرنیشنل” جیسے ادبی مجلات میں بھی میرا کلام شائع ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ، میری تحریریں اخبارات  اور جرائد میں بھی شائع ہوئی ہیں۔ مزید برآں، میں نے متعدد ادبی مقابلہ جات میں شرکت کی، جن میں نمایاں کارکردگی پر مجھے سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content