شاعر ، کالم نگار ، مزاح نگار اور افسانہ نگار احمد شہزاد گزشتہ تئیس (23) سال سے مسقط ، عمان میں مقیم ہیں اور درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ ان کا آبائی شہر لاہور ہے۔
پاکستان انٹر نیشنل سکول و کالج مسقط میں بطور اُردو اُستاد اور صدرِ شعبہء اُردو خدمات انجام دیں بعد ازاں گورنمنٹ عمان کے ایک کالج میں تدریسی فرائض انجام دے رہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سوشل کلب عمان کے لٹریری ونگ کے پہلے صدر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اور اس پلیٹ فارم سے مشاعرے اور دیگر ادبی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
ان کا شعری مجموعہ “ شامِ شہرِ وصال “کے نام سے منظر عام پر آ چکا ہے جس کی تقریبِ رونمائی لاہور الحمرا ہال اور مسقط میں پاکستان اسکول مسقط میں منعقد ہو چکی ہے۔
احمد شہزاد پاکستان ، عمان اور انگلینڈ اور دیگر ممالک میں منعقدہ مشاعروں میں شرکت کر چکے ہیں۔ دو سال قبل انگلینڈ کے دورے کے موقع پر مانچسٹر میں مختلف ٹی وی پروگراموں میں بطور شاعر اور کالم نگار شرکت کی۔ کالموں کی کتاب “ دیدہ نا دیدہ “زیرِ ترتیب ہے روزنامہ جنگ ، نوائے وقت اور آن لائن اخبار “ہم سب” میں کالم شائع ہوتے رہتے ہیں جبکہ افسانے اور مزاحیہ مضامین مختلف جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.