مدثریوسف پاشا ضلع بھمبر کی عین کنٹرول لائن پرواقع تحصیل سماہنی سے تعلق رکھتے ہیں. انہوں نے اردو میں ایم فل کی ڈگری اور ایجوکیشن میں ماسٹرز کرنے کے علاوہ ایم اے مطالعہ پاکستان میں سلور میڈل حاصل کررکھاہے. لکھنے کا آغاز ریڈیو پاکستان سےکیا. بچوں کے لیے ان کی کہانیوں کی دوکتب شائع ہوچکی ہیں اس کے علاوہ مختلف اخبارات میں ان کے سینکڑوں کالم بھی شائع ہوچکے ہیں. پاکستان کے موقر ادبی جرائد میں ان کے  افسانے شائع ہوکر داد حاصل کرچکے ہیں. آپ سلسلہ وار دستک اور سماہنی ڈاٹ کام کے  ایڈیٹر انچیف ہیں۔
تحصیل سماہنی کی معروف ادبی تنظیم بزم شعر وسخن کے بانی وسرپرست اعلی ہیں اس کے علاوہ أزادجموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے ممبر ہیں۔.
پاکستان اور آزادکشمیر کی مختلف ادبی تنظیموں سے حوصلہ افزائی کی اسناد اور شیلڈز حاصل کرچکے ہیں. مختلف موضوعات پر ان کی آٹھ کتب شائع ہوچکی ہیں


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content