میرا نام اشفاق احمدخاں ہے۔ آبائی تعلق سکھوں کے مشہور شہر ننکانہ صاحب سے ہے۔ ابھی لاہور میں مقیم ہوں، لیکن اپنی مٹی سے بدستور جڑا ہوا ہوں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ایم اے سیاسیات کیا، نمل یونیورسٹی لاہور سے ایم اے اردو،اور منہاج  یونیورسٹی لاہور سے ایم فل اردو کیا ہے۔

بچوں کا ادب میرا خاص شعبہ ہے،میرے والد محترم محمد یونس حسرت بچوں کے ایک نام ور ادیب اور ڈراما رائٹر تھے۔بچوں کے لیےان کی مشہور ڈراما سیریل بھوت بنگلا شاید کسی کی نظروں سے گزری ہو۔

میں بچوں کے رسائل تعلیم وتربیت،آنکھ مچولی، پیغام ڈائجسٹ کا مدیر رہا۔اس کے علاوہ خلیجی ممالک کے لیے شائع ہونے والے ایک رسالے الامارات الخلیج کا ،اور ایک دینی رسالے البر کا مدیر رہا۔

تنظیم اساتذہ پاکستان کے حرا تعلیمی منصوبے میں نصاب سازی سے عملی زندگی کا باقاعدہ آغاز کیا۔ پھر فیروز سنز، دارالسلام سے ہوتا ہوا ادارہ آفاق میں گزشتہ اٹھارہ سالوں سے وابستہ ہوں۔فیروز سنز سے  بچوں کے لیےمیری 16 کتابیں  شائع ہوئی ہیں،اور دارالسلام سے 18 کتابیں۔

ادارہ آفاق کی تقریباً تین سو نصابی کتابوں پہ میرا نام بطورمصنف، مدیر، تجزیہ کار، مینیجر کوالٹی ایشورنس درج ہے۔ آفاق انسائیکلو پیڈیا کا مدیر ہوں اس کے پانچ سو بیس شمارے اب تک آچکے ہیں۔سربراہ شعبہ ادب اطفال ہوں۔

اس کے علاوہ تربیت کار ہوں، بچوں کی نفسیات، ان کے مسائل، ان کے رویے  میرا خاص موضوع ہے۔والدین کی تربیت کے حوالے سے بھی سیشن کیے ہیں۔ مدیران اور لکھاریوں کی تربیت کے حوالے سے کافی ورک شاپ کی ہیں۔

دائرہ علم و ادب پنجاب کی ذمے داری ہے، اس کے علاوہ تحریک نفاذ اردو کی مرکزی ٹیم میں شامل ہوں بطور مرکزی نائب صدر،ابھی ان کے رسالے ماہنامہ نفاذ اردو  کی ذمہ داری لی ہے۔

افسانے بھی لکھے ہیں، اور کچھ شاعری کی بھی کوشش ہوتی رہتی ہے، لیکن زیادہ تر توجہ بچوں کی تربیت کے حوالے سے کام پر مرکوز رہتی ہے۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content