بشریٰ فرخ پچھلے پینتالیس سال سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ تقریباً تین دہائیوں سے ادب کے میدان میں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔پشاور ٹیلی ویژن کی پہلی اناؤنسر ہونے کے ساتھ ساتھ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے تقریبا دو ہزار پروگراموں میں اردو ،ہندکو اور پشتو زبان میں اپنی پرفارمنس دے چکی ہیں۔انیس کتابوں کی مصنفہ ہیں۔ جن میں دس حمدیہ نعتیہ اور منقبت کے مجموعے آ ٹھ شعری مجموعے اور ایک سفرنامہ شامل ہیں ۔ان کی کتابوں میں سے گیارہ مجموعے ایوارڈ یافتہ ہیں۔خیبرپختونخوا کی پہلی صاحبِ کتاب نعت گو شاعرہ ہیں. ان کے شعری مجموعے ورفعنا لک ذکرک کو قومی سیرت صدارتی ایوارڈ بھی مل چکا ہے ۔ پاکستان کے دوسرے شہروں کے علاوہ کئی ممالک میں مشاعروں اور کانفرنس کے سلسلے میں بلائی جا چکی ہیں ۔سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر بہت سارے ایوارڈز اور گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں ۔ان کی فنی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں سات ایم فل اور 4 ایم اے کے تھیسس ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں خواتین رائٹرز کو آگے لانے کے لئے کاروانِ حوّا لٹریری فورم کے نام سے تنظیم کی بانی اور چیئرپرسن ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان آرٹسٹس ایکویٹی کی چیئرپرسن بھی ہیں۔
اور خصوصاً خواتین کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کی فنی اور ادبی خدمات کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے ان کو صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا ہے۔
بشریٰ فرخ کے ایوارڈ اور اعزازات
تین سو کے قریب ایوارڈز مل چکے ہیں۔جن میں چیدہ چیدہ یہ ہیں
پرائڈ اف پرفارمینس گورنمنٹ اف پاکستان
قومی صدارتی سیرت ایوارڈ
گورنمنٹ آف پاکستان
شاہ شمس تبریز ایوارڈ لاہور
علامہ اقبال گولڈ میڈل سیالکوٹ
استنبول یونیورسٹی ادبی اعزازی شیلڈ ترکی
شہید قاسم سلیمانی اعزازی شیلڈ ایران
محسن احسان ایوارڈ لندن
کمال فن ایوارڈ
گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن اٹلی
میر انیس ادبی ایوارڈ اٹلی
زیب النساء زیبی ایوارڈ
ادب اطفال سوسائٹی انڈیا
ساحر لدھیانوی ایوارڈ
بزمِ چراغِ نور انڈیا
فروغ نعت ایوارڈ اسلام آباد
اباسین آرٹس کونسل ادبی ایوارڈ
سردار عبدالرب نشتر ایوارڈ
ہندکو ورلڈ کانفرنس ایوارڈ
بزم بہار ادب سلور جوبلی ایوارڈ
سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایوارڈ
فروغ ادب ایوارڈ
روزن انٹرنیشنل ایوارڈ
پی ٹی وی ایوارڈ
خوشحال خان خٹک ایوارڈ
روزن انٹر نیشنل ایوارڈ
طاہر کلانچوی ایوارڈ
فخر پشاور ایوارڈ
فخر خیبرپختونخوا ایوارڈ
خوشبوئے نعت ایوارڈ
فروغ نعت ایوارڈ اسلام اباد
پاکستان رائٹرز گلڈ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
احمد علی سائیں ایوارڈ
آغا محمد جوش ایوارڈ
بشریٰ فرخ کی تصانیف
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.