عالیہ شمیم معلمہ، افسانہ نگار ،بلاگر ،کالم نگار اور براڈ کاسٹر ہیں۔لکھنے کا سفر دور طالب علمی سے شروع ہوا ۔۔اشاعتی سفر مضامین ، آرٹیکلز اور خطوط و مراسلات اور اسلامی صفحات میں اسلامی مضامین سے شروع ہواتھا۔دور طالب علمی مین کل پاکستان اسکول مقابلے میں قائد اعظم بیسویں صدی کے آئینے پر پہلا انعام ملا تھا ۔قومی اخبارات میں آرٹیکلز اور مضامین اور ماہانہ جرائد اور ہفت روزہ میگزین میں افسانے تواتر سے شائع ہوتے ہیں ۔۔ مختلف ادبی تنظیموں اور ادارے کے تحریری مقابلے پر نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔ وہ ویمن ایجوکیشنل فورم اور ویمن رائٹر فورم سے وابستہ رہی ہیں۔ جبکہ رائٹر فورم کے تحت مقابلہ مضمون نویسی میں بھی انعام حاصل کیے ۔۔۔علاوہ ازیں کل پاکستان مقابلہ مضمون نویسی مین بھی پوزیشن حاصل کی تھی ۔ انھوں نے سینٹر فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ڈولیپمنٹ کے زیرا اہتمام شخصیت و کردار سازی، تدریس وغیرہ میں متعدد کورس مکمل کیے ہیں۔ وہ مدرسہ اور تربیت کار بھی ہیں ، بطور ٹیچر أرٹ اینڈ دو سال مقامی ہائیر اسکول سے منسلک رہی ہیں۔ بنیادی عربی زبان قرآن انسٹی ٹیوٹ اورمدرسہ بلال سے ایڈوانس عربک لینگویچ میں اسناد حاصل کیں۔
حریم ادب پاکستان
عالیہ شمیم حریم ادب پاکستان کی صدر ہیں۔ حریم ادب اصلاحی ادبی انجمن ہے جس کا نظریہ ادب برائے زندگی، زندگی برائے بندگی ۔زندگی بے بندگی شرمندگی ہے۔ حریم ادب کے اغراض مقاصد میں خواتین اور نوجوان بچیوں اور چھوٹے بچوں کے لئے معیاری ادب کی فراہمی اور نوآموز لکھاریوں کے لئے تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ہم معاشرے سے ختم ہوتی اقدار و پاکیزہ فکر کو اسکا کھویا ہوا مقام دلانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ یہ انجمن ما یہ ناز ا سلامی مفکر سید مودودی کے افکار سے فکری و عملی رہنمائی لیتی ہے۔ مولانا مودودی فرماتے ہیں کہ ادب حسن عمل،حسن کلام اور حسن تاثیر کا نام ہے ۔ حریم ادب کا مقصد ادب کو دلچسپ انداز کے ساتھ ایسے حقیقی پیرائے میں پیش کیا جائے جو معاشرے کی رہنمائی کرتے ہوئے اسکی صورت گری کرے ۔ ملک کی معروف مصنفات،ڈرامہ نگار،شاعرات اور ادبی تنظیموں سے روابط ہیں۔ معاشرے میں مثالی اقدار اور تہذیب کو متعارف کروانے کے لئے اہل قلم خواتین کی حوصلہ افزائی کے ساتھ مثبت ادبی و تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں صحت مند مزاج کے فروغ اور خواتین کی ادبی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئے ملک بھر میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد ہے جن میں ادبی نشستیں اور فورمز ،مشاعرے اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد ہے۔ حریم ادب کا ایک معیاری ادبی مجلہ بھی شائع ہوتا ہے۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.