اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کئی بار ناکامی ملنے کے بعد کچھ لوگ ہار مان کر بیٹھ جاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اپنی منزل حاصل کرنے کے لیے ڈٹے رہتے ہیں ، بالاخر ان کی فتح ہوتی ہے اور وہ کامیابی حاصل کرتے کر کےاپنی منزل پا لیتے ہیں .

                   ذہن نشین کیجیے کہ جیت کے لیے ناکامی بھی ضروری ہے ۔  اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ناکامی کا دیدار کرنا،عجب  بات نہیں۔ غلطیوں ،ناکامیوں سے انسان سیکھتا ہے۔ تجربہ حاصل کرتا ہے اور پھر مزید محنت و لگن کے ساتھ کام کرتا ہے۔

                      آپ طالب علم ہیں یا کسی بھی شعبے سے منسلک یا پھر زندگی میں کوئی بھی آپ کا ٹارگٹ ہے،جو پانا چاہتے ہیں ۔ آپ کو اپنے مقصد پر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی۔ ناکامی کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرنا ہوگا وقتی پریشانیوں سے  گھبرانا نہیں، بلکہ محنت ، جدوجہد ، ہمت و بہادری سے  ہر مسئلے کا حل نکالنا ہے اور اپنے حوصلے اور جرات کو پست کبھی نہیں ہونے دینا ۔

  ناکامی سے ہمکنار ہونے کے بعد اپنے اندر مزید جوش ولولہ پیدا کریں اور پہلے سے کہیں زیادہ جذبے کے ساتھ اگے بڑھیں ۔

کسی بھی خوف، کسی بھی پریشانی کے آگے ہتھیار نہ ڈالیں ،ہار نہ مانیں ۔اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنے جوش, ہمت مصصم ارادوں اور عزم کو کمزور نہ پڑنے دیں ۔

ناکام ہوں ، پرواہ نہ کیجئے۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں ،اللہ محنت کرنے والوں کو ہمیشہ سرخرو کرتا ہے ۔

            ہمت ,شجاعت ،نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ سفر جاری رکھیں تو ایک دن  ضرور کامیابی ضرور ملتی ہے  اور اپنی منزل بھی۔۔۔۔

پختہ ارادے ہوں حوصلے ٹوٹ نہیں سکتے

عزم سلامت ہو،سفر ادھورا چھوڑ نہیں سکتے

مانا کہ مشکلات و دشواریاں ہوں گی ضرور

جو یقین اللہ پر رکھے ورنہ کام ہو نہیں سکتے

                             تحرير :امبر


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content