از : حنا نور

“رنگوں کی دنیا میں خواب بُنتی ہوں ۔

کینوس پر دل کی بات سنتی ہوں ۔

نہ کوئی سبق، نہ کوئی قاعدہ درکار ۔

بس چند رنگ، ایک برش، اور دل بےقرار ۔

کبھی رنگ بکھرتے ہیں، کبھی سنورتے ہیں ۔

یہ میری دنیا ہے، جہاں خواب سجتے ہیں ۔

ادھورے وسائل کے باوجود، تخلیق جاری ہے ۔

یہ پینٹنگ میری زندگی کی کہانی ہے”

“جب میں کینوس کو دیکھتی ہوں،

تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہر خالی گوشہ مجھ سے باتیں کرتا ہے،

چند رنگ، چند برش، اور میری بےقابو خواہشیں،

یہی میرا ہنر، یہی میرا فن ہے۔

نہ استاد کی رہنمائی، نہ کتابوں کا سہارا،

صرف دل کی دھڑکن، جو ہر لکیر میں شامل ہے۔

رنگوں سے جوڑتی ہوں اپنی روح کی داستان،

جہاں ہر رنگ میری ایک چھپی ہوئی خواہش کو بیان کرتا ہے۔

یہ پینٹنگ میری زندگی کا عکس ہے،

کچھ بےترتیب، کچھ بے حد خوبصورت۔

وسائل کی کمی نے کبھی میرے جذبے کو محدود نہیں کیا،

کیونکہ جب دل میں محبت ہو تو ہر تخلیق ایک شاہکار ہوتی ہے۔+”


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content