انگبین عُروج، کالم نگار، تبصرہ نگار۔ کراچی

You are currently viewing انگبین عُروج، کالم نگار، تبصرہ نگار۔ کراچی

انگبین عُروج، کالم نگار، تبصرہ نگار۔ کراچی

میرا نام انگبین عُروج ہے۔میرا تعلق پاکستان کے روشنیوں کے شہر “کراچی” سے ہے۔شعبہ بائیوٹیکنالوجی میں جامعہ کراچی سے ماسٹر کیا ہے۔
لکھنے کا شوق اسکول کے زمانے سے رہا،اسکول کی اُردو ادب کے فروغ و ترویج کے لئے بے لوث کاوشوں کی بدولت لکھنے کی جہت پیدا ہوئی۔لیکن علمی مصروفیات کے باعث شوق کو قلم کی زبان عطا نہیں کر پائی۔باقاعدہ لکھنا دو سال سے شروع کیا۔فی الوقت ایک اخبار میں بطور کالم نگار سماجی و معاشرتی مسائل پر کالم لکھتی ہوں۔سوشل میڈیا پر علمی و ادبی گروپس پر منعقدہ تحریری مقابلوں میں حِصّہ لیا اور بیشتر مقابلہ جات میں اعزازی سند اور انعامات وصول کئے ہیں۔
معاشرتی و سماجی موضوعات پر قلم اُٹھانا اوّلین ترجیح ہے۔عموماً لکھاری انہیں موضوعات پر طبع آزمائی کرتا ہے جو اُسکے دل کے قریب ہوں اور اُسکے اندر شعور و آگہی و حساسیت کے نئے دَر وا کرتے ہوں۔فی زمانہ معاشرے کے نازک اور توجّہ طلب پہلوؤں کو اُجاگر کرنا اور مسائل کے حل تلاشنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ہر لکھاری کیطرح میرا بھی صاحبِ کتاب ہونے کا عزم ہے،جسکے لئے اپنی تمام تر بِساط اور وسائل بروۓ کار لا کر سرگرمِ عمل ہوں۔۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.