افشاں اقبال کہانی کار و افسانہ نگار ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے، ان کے افسانے ادبی جرائد اور ڈائجسٹس میں شائع ہوتے ہیں، ۔” عالمی افسانہ فورم” پر ہونے والی نشستوں میں ان کے افسانے پیش ہو چکے ہیں۔ وہ کئی سال سے بچوں کی کہانیاں لکھ رہی ہیں، ان کی کہانیاں روزنامہ ایکسپریس کے بچوں کے صفحے اور بچوں کے رسائل میں شائع ہوتی رہی ہیں۔وہ خطاطی کا شغف رکھتی ہیں اور بچوں کی تعلیم و تربیت اور کیرئیر کونسلنگ میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں ۔ ادب اطفال میں ان کے انداز تحریر کو پزیرائی ملی ہے، ان کے انداز تحریر کے بارے میں ایک موقر قومی روزنامہ یوں رقمطراز ہے
افشاں اقبال اپنے قارئین کے لیے خوب صورت، رچی ہوئی اور بامحاورہ زبان استعمال کرتی ہیں، لیکن ان کی زبان کہیں بھی مشکل ہوکر ابلاغ کا مسئلہ پیدا نہیں کرتی، ان کی کہانیوں میں منظر کشی لاجواب ہے جو پڑھنے والے کو فوری طور پر اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔
افشاں اقبال کی تصانیف
’’آئینہ اور دیگر کہانیاں‘‘، 2021
پانچ ہزار کا نوٹ، 2023
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.