پریس فار پیس پبلی کیشنز کے زیرِ اہتمام دوسرا عالمی مقابلہ افسانہ نگاری منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں پوری دنیا سے اردو افسانے ارسال کیے جا سکتے ہیں۔ نمایاں افسانوں کو انعامات دیے جائیں گے اور منتخب افسانوں کی کتاب انڈیا اور پاکستان سے شائع ہو گی۔ افسانہ بھیجنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔ اس تاریخ کے بعد موصول ہونے والے افسانے مقابلے میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔
شرائط و ضوابط
۔ موضوع کی کوئی قید نہیں۔ کسی بھی موضوع پر افسانہ بھیجا جا سکتا ہے۔
۔ افسانہ کم از کم 700 الفاظ اور زیادہ سے زیادہ 2000 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔
۔ افسانہ غیر مطبوعہ اور بالکل نیا ہو۔
۔ افسانہ آپ کا ذاتی تحریر کردہ ہونا چاہیے۔ سرقہ ثابت ہونے پر متعلقہ افسانہ نگار کو مقابلے سے خارج کر دیا جائے گا اور مستقبل کے تمام مقابلوں میں شرکت پر پابندی ہوگی۔۔
۔ ہر افسانہ نگار صرف ایک افسانہ بھیج سکتا ہے۔
۔ افسانہ کمپوز شدہ اور مکمل پروف ریڈ کیا ہوا ہو۔تحریر ان پیج یا ورڈ فائل میں ہو ۔
۔ افسانے کے ساتھ اپنا نام، پتہ، اور واٹس ایپ نمبر ضرور درج کریں۔
۔ افسانہ بھیجنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔ اس تاریخ کے بعد موصول ہونے والے افسانے مقابلے میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔
۔ افسانہ درج ذیل ای میل ایڈریس پر بھیجا جائے:
pressforpeacepublication@gmail.com
انعامات و اعزازت
پہلی تین پوزیشن کو انعامات دیے جائیں گے۔
منتخب افسانوں کو کتاب ” 2024 کے بہترین افسانے ” میں شامل کیا جائے گا ، کتاب انڈیا اور پاکستان کے الگ الگ ایڈیشن شائع ہوں گے۔
انچارج مقابلہ : کرن عباس کرن
پریس فار پیس پبلی کیشنز
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.