Skip to content

پریس فار پیس مقابلہ افسانہ نگاری 2024 کے نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ تمام شرکاء نے اپنے افسانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جو قابلِ ستائش ہے۔ ہم اپنے معزز جج صاحبان محترمہ نیلما ناہید درانی صاحبہ، محترمہ شفا چودھری صاحبہ اور جناب صبیح الحسن صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے نہایت محنت اور دیانتداری کے ساتھ افسانوں کی جانچ کی اور بہترین افسانے منتخب کیے۔

یہ وضاحت ضروری ہے کہ کچھ شاندار اور معیاری افسانے، مقابلے کی شرائط پر پورا نہ اترنے کی بنا پر شامل نہیں کیے جا سکے۔ خاص طور پر وہ افسانے جو پہلے کہیں شائع ہو چکے تھے، قواعد کے مطابق مقابلے سے خارج کیے گئے۔

ہم پوزیشن ہولڈرز اور منتخب افسانہ نگاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مقابلے میں شرکت کی۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کا تخلیقی سفر یوں ہی جاری رہے گا۔

اول پوزیشن: شہر فسوں از عبد الحفیظ شاہد

دوم پوزیشن: شناخت از ردا آرزو

سوم پوزیشن: گدھ چام از قیصر مشتاق

کتاب کے لیے منتخب افسانے

بائیسکوپ از عمران جمیل

خالی خوابوں کا شہر از ام سلمہ احمد

نشست نمبر تیرہ از سیدہ زہرا گردیزی

کرائے کے ابو از فرحی نعیم

اندھا کنواں از اقرا یونس

روشنی از ارم رحمان

عکس از تہنیت آفرین

انتخاب از ماریہ سحر

گلاب بی بی از آرسی رؤف

زیادتی از ہنی الیاس

راہ وفا میں از نگہت سلطانہ

آخری کشتی کے مسافر از شائستہ میر آرزو

گڈی از سحرش سونیا

محبت کا خراج از نگہت فرمان

مٹی کا دیا از زینب جعفری

آٹھواں پہر از عطا السلام سحر

تصویر بناتا ہوں از ارسلان اللہ خان

عبرت از ڈاکٹر فرید اللہ صدیقی

چوہا از ریاض ہمدم

تلاش ناتمام از کوثر اسلام

عشق آخری ہے تو از فاطمہ طارق حسین

ان افسانوں پر مشتمل کتاب ” نئے دور کے نمائندہ افسانے ” مرتبہ  کرن عباس کرن، ماورا زیب ، پریس فار پیس پبلی کیشنز کے زیر اہتمام شائع ہو چکی ہے۔ درج بالا تمام قلم کاروں کی اعزازی کاپی ارسال کی جا چکی ہے۔ یہ کتاب پریس فار پیس پبلی کیشنز سے خریدی جا سکتی ہے۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact