عافیہ بزمی پیشے کے لحاظ سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے ایم اے اردو کے بعد ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا ۔قلم و قرطاس سے رشتہ ورثے میں ملا ہے۔ وہ نامور شاعر ،نقاد ، مترجم ، ماہر تعلیم اور مدیرپروفیسر خالد بزمی مرحوم کی صاحبزادی ہیں ۔ انہوں نے لکھنے کا آغاز بہت چھوٹی عمر میں بچوں کے ماہانہ رسالے ( تعلیم و تربیت ) سے کیا تھا۔ روزنامہ ( نواۓ وقت ) اور( جنگ ) میں مختلف معاشرتی اور اسلامی موضوعات پر مضامین لکھتی رہی ہیں۔ وہ دوران تعلیم اپنے کالج میگزین کی مدیرہ رہی ہیں ۔ لاہور سے شائع ہونیوالے خواتین کے میگزین میں بے شمار افسانے لکھے ۔اپنے مرحوم والد کی لکھی کئی کتابوں پر ریسرچ ورک کر چکی ہیں ۔ پاکستان رائٹرز گلڈ کے زیر اہتمام اپنے والد کے حوالے سے تعزیتی محافل کا انعقاد کرواتی رہی ہیں ۔آج کل فیس بک پر اپنے والد کی تصنیفات کے حوالے سے بنائے گروپ اور پیج کو بھی چلاتی ہیں۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.