/کہانی کار: رامل علی/ تصویر بشکریہ : کشمیر امیج
یہ مظفرآباد کا ایک منظر ہے۔ لوگوں کے لیے قصبہ نما دکھنے والی یہ جگہ ہمارے لیے تو شہر ہے۔ سلطان مظفر خان نے اس شہر کی بنیاد رکھی تھی اورآباد کیا تھا۔ مظفر خان کے نام سے منسوب یہ شہر مظفر آباد کہلانے لگا۔ اپنی خوبصورتی میں بے مثال یہ شہر ایک شاہکار ہے۔ بیضوی شکل کا یہ شہر پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔ دو دریا ( نیلم اور جہلم) شہر کے وسط میں ملتے ہیں ۔ اس جگہ کا نام دومیل ہے۔ مختلف کواٹرز میں تقسیم یہ شہر آزاد کشمیر کا دار الخلافہ ہے۔ اس کے علاوہ دو خوبصورت وادیوں ، وادئ نیلم اور وادئ جہلم کے لیے بھی مظفر آباد سے ہی راستے جاتے ہیں۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.