پریس فار پیس کے شعبہ تصنیف و تالیف کا مقصد لکھاریوں ، مصنفیں ، ادباء و شعرا کی تخلیقات اور کوائف کو آن لائین مرتب کرنا ہے۔ اس کاوش کا مقصد ادبی ، تخلیقی اور فکری سرمایے کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ تاکہ مقامی تاریخ ، ثقافت، سماج ،شعر وادب ، معیشت ، تعلیم اور دیگرموضوعات کے متعلق قد یم وجدید تخلیقات کو نئی نسل جس کا تعلق کتاب سے ختم ہوتا جا رہا ہے اس تک یہ علمی ذخیرہ پہنچایا جاسکے ۔
ہماری انتظامی صلاحیت اور وسائل وہ تمام تحریریں قارئین تک پہنچانے کے لئے بہت محدود ہیں ۔ تاہم ہماری کوشش ہے کہ آپ کو شاعری، افسانے، کالم، تاریخی واقعات وشخصیات، تنقیدی مضامین ، کتابوں پر تبصرے ، سماجی ، علمی اور معاشی تجزیے، علاقائی ثقافت اور زبانوں پر وہ سب کچھ جو آپ پڑھنا چاہتے ہیں پریس فار پیس کی ویب سائیٹ پر مل جائے ۔