ڈاکٹر میمونہ حمزہ  ایک کہنہ مشق مصنفہ ، مترجم ، افسانہ و کالم نگار ہیں۔انھیں اردو زبان و ادب کے ساتھ عربی زبان پر  ملکہ حاصل ہے ۔ انھوں نے عرب دنیا کے بہترین شہ پاروں کو اردو زبان کے قالب میں ڈھالا، ان میں افسانوں کا مجموعہ ’’سونے کا آدمی‘‘، عصرِ نبوی کے تاریخی ناول ’’نور اللہ‘‘ ، اخوان المسلمون پر مظالم کی ہولناک داستان ’’راہِ وفا کے مسافر‘‘ ، شامی جیلوں سے طالبہ ہبہ الدباغ کی نو سالہ قید کی خودنوشت ’’صرف پانچ منٹ‘‘ اورمصری اسلامی ادیب ڈاکٹر نجیب الکیلانی کی خود نوشت ’’لمحات من حیاتی‘‘ اور اسلامی موضوعات پر متعدد مقالہ جات شامل ہیں۔ انھوں نے اپنے ادبی سفر کا باقاعدہ آغاز ۲۰۰۵ء سے کیا،تاہم زمانہء طالب علمی سے ہی آپ کی ہلکی پھلکی تحریریں اور مضامین شائع ہوتی رہی ہیں۔

ترجمہ نگاری کے علاوہ آپ نے اردو ادب میں اپنی فنی اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا،آپ کے افسانے، انشائیے، سفرنامے اورمقالہ جات   موقر جرائد میں شائع ہوتے ہیں، آپ کے سفر ناموں کا مجموعہ زیرِ طبع ہے جو قازقستان، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں آپ کے سفری مشاہدات پر مبنی ہے۔ایک قومی روزنامے کی بلاگر ہیں۔عربی زبان سے  بچوں کی کہانیاں کے اردو   تراجم  بچوں کے رسائل میں شائع  ہوتے ہیں۔ رمضان اور تعمیر سیرت کے موضوع پر دعوتی و اصلاحی کتابچے منشورات نے شائع کیے ہیں۔

ڈاکٹر میمونہ حمزہ کی تصانیف
غیر مطبوعہ ناول: ترکستان کی سیاہ رات، ترجمہ
سفر نامے: زاروں کے دیس میں
الما اتا میں چند روز
اورومچی سے الماتی تک
امارات میں چند روز
سفر سعادت: آیا ہے بلاوہ مجھے
امن کا شہر اور سلامتی کا سفر
حرم میں صلاۃ الکسوف
دادی اماں سیر کو جائیں
جزیرۃ العرب سے عمرہ
شہر مدینہ کیسا ہے؟!
راہ یار تو نے قدم قدم اسے یادگار بنا دیا
عمرہ بائی روڈ
زہے مقدر

بک 2 (2)
نوراللہ
بک ون (3)
راہ وفا کے مسافر
بک تھری (2)
صرف پانچ منٹ
بک فور (2)
سونے کا آدمی

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact