میرا  قلمی نام فرح علوی ہے۔ اصل نام فرح صبغت اللہ ہے۔ میں نے پاکپتن کے نواحی گاؤں چاہ حکیم علی محمد میں جنم لیا۔ ابتدائی تعلیم نزدیکی سکول سے حاصل کی۔
میرا لکھنے کی طرف رجحان بچپن سے ہی ہے ، کیونکہ یہ اعزاز مجھے وراثت میں ملا ہے۔ میں نے بچوں اور بڑوں کے لکھنے کے علاوہ اردو ادب کی دوسری اصناف پر بھی طبع آزمائی کی ہے۔ میری کہانیاں ، افسانے بچوں اور بڑوں کے رسائل میں وقتاً فوقتاً شائع ہوتی ہیں۔ میں نے بچوں کے لئے لکھنے کا آغاز اگست 2023 میں کیا اور اب میں بچوں کی کہانیاں بیس سے زائد لکھ چکی ہوں ، جومختلف رسائل وغیرہ میں شائع ہو چکی ہیں۔ مجھ میں لکھنے کے علاوہ بھی بہت ساری صلاحیتیں ہیں ، جن میں  آرٹ ورک ، پینٹنگ اور بزنس شامل ہیں ۔ میں اپنی ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ان کو بھی وقت دیتی ہوں۔ “بانس کی باڑ”کے نام سے میرا افسانوی مجموعہ شائع ہو چکا ہے ۔مجھے 2023 اور 2024 میں بچوں کا ادب تخلیق کرنے پر سماجی و ادبی خدمات کے اعتراف میں اکادمی ادبیات کی طرف سے نیشنل ایوارڈواعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔ میری ایک اور کتاب   ایک بین الاقوامی اشاعتی ادارے کے زیر اہتمام زیر طبع ہے۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact