میرا نام ریحانہ اعجاز ہے۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہوں۔ بطور شاعرہ میرے تین عدد مجموعہ کلام “دعا دیتے ہیں لفظ میرے” “سرگوشیاں ” اور آہٹیں منظر عام پر آ چکے ہیں جبکہ نثر میں افسانوں ، ناولز اور بچوں کی کہانیوں پر مشتمل چار عدد کتب “سہہ برگ” بار وفا” کونپلیں” اور ” جناح کے وارث ” بھی قارئین سے سند پسندیدگی حاصل کر چکی ہیں۔ متعدد پلیٹ فارمز سے اب تک ان گنت ایوارڈز ، شیلڈز ، میڈل ایک عدد گولڈ میڈل اور بےشمار سرٹیفکیٹ حاصل کر چکی ہوں ۔
میرے افسانے شعاع، کرن ، پاکیزہ ، دوشیزہ ، سچی کہانیاں ، نئے افق ، ادب رنگ میگزین ، اپووا ڈائجسٹ ، ایڈونچر ڈائجسٹ ، حجاب ڈائجسٹ کی زینت بن چکے ہیں جبکہ مختلف موضوعات پر مضامین و شاعری آنچل ڈائجسٹ ، ریشم ڈائجسٹ ، ماہنامہ اطراف ، صبح بہار میگزین اور اردو پوائنٹ، ہماری ویب سمیت مختلف ویبسائٹس پر بھی پبلش ہو چکے ہیں ۔ کئی مشترکہ کتب دیوان سخن ، داستان ہوشربا، جب پہنچا ہم تک ہولناک سیلاب، میرے گھر بھی زینب ہے، مقیاس الادب ، ادب کے ستارے، ادیب نگر ، انسانیت کا فقدان ، شام تنہائی وغیرہ میں میری تحاریر ، افسانے، شاعری شامل ہیں ۔ میری کتاب “بار وفا ” پر پشاور یونیورسٹی کی طالبہ نے مقالہ بھی لکھا ہے جو میری سب سے بڑی اچیومنٹ ہے ۔ مجھے خوشی ہے سترہ بہترین قلمکاروں کی کتب میں میری رائے بھی شامل ہے۔ تاحال ادب کا یہ سفر جاری ہے۔
ریحانہ اعجاز
کراچی



Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.