Skip to content

رابعہ حسن ۔ افسانہ نگار ۔ کہانی کار –مظفرآباد ،

رابعہ حسن کا تعلق مظفرآباد آزاد کشمیر سے ہے۔ وہ تدریس کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں۔ آج کل گورنمنٹ کالج مظفرآباد میں انگلش کی لیکچرر ہیں۔ وہ انگلش کی استاد ہیں تاہم لکھتی اردو میں ہیں ۔ اردو سے یہ محبت انھیں ورثے میں ملی ہے ان کے والد صاحب پروفیسر غلام حسن صابر کراچی یونیورسٹی کے پوزیشن ہولڈر ہیں۔

رابعہ حسن افسانہ نگار
رابعہ حسن افسانہ نگار

رابعہ حسن مظفرآباد سے تعلق رکھنے والی کشمیر کی نمائندہ افسانہ نگار ہیں جنھوں نے پرائمری اسکول کے زمانے میں ہی کہانی نگاری سے قلم کا رشتہ استوار کیا۔   وہ افسانہ نگار اور کہانی نگار ہونے کے ساتھ ساتھ شاعرہ اور کالم نگار بھی ہیں۔

رابعہ حسن زمانہ طالب علمی میں شعلہ بیان مقررہ رہ چکی ہیں ۔ وہ یونیورسٹی کی لٹریری سوسائٹی کی وائس پریزیڈنٹ بھی رہ چکی ہیں ۔

رابعہ حسن ایک ذہین طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ تمام ہم نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں۔ وہ لکھنے میں نیشنل بک فاؤنڈیشن سے 2005 کے ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

وہ متعدد ادبی میگزینز کی ایڈیٹر رہ چکی ہیں۔  وہ اوصاف، جنگ، جناح، پاکستان، نوائے وقت، محاسب، دومیل، انوکھی کہانیاں، ادبیات اطفال، لوح ادب ،دل کش، پاکیزہ ،روشنی، ساتھی، پیغام، تہذیب ، شیرازہ ، تعمیل ارشاد،  شہر بین، نٹ کھٹ،  جگمگ تادے، گلونہ، بزم منزل، بچوں کا پرستان،  افکار جدید،  جواں ادب ، نونہال، پھول، بزم قران، نو عمر ڈائجسٹ سمیت متعدد اخبارات و رسائل میں کہانیاں ، افسانے لکھ چکی ہیں ۔ محاسب مظفرآباد ، سیاست مظفرآباد ، دومیل مظفرآباد ، شاہین میرپور اور اڑان میرپور میں ان کے کالم شائع ہوتے ہیں۔ 2015 میں ان کی پہلی کتاب پینتیس سال بعد الٰہی پبلیکیشنز کراچی کے زیر اہتمام شائع ہو کر بھرپور پذیرائی حاصل کر چکی ہے ۔ جس کی افتتاحی تقریب کاروان ادب کے زیر اہتمام چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوئی۔ 2017 میں رابعہ حسن نے مظفرآباد سے پہلے علمی و ادبی کتابی سلسلے کی بنیاد  رکھی۔ رابعہ کی کہانیوں اور افسانوں کا انتخاب مختلف مجموعوں میں شامل ہے۔ رابعہ حسن ایک عمدہ لکھاری ہی نہیں بلکہ ایک خوش مزاج اور محنتی استاد بھی ہیں جو نوجوانوں میں تخلیقی و تحقیقی صلاحیتیں  پیدا کرنے کی کوشش میں رہتی ہیں۔

رابعہ حسن کی تصانیف

پینتیس سال بعد/ اشاعت 2015

تین دن محبت کے ، افسانوی مجموعہ ۔ زیر اشاعت


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content