نادیہ حسن ایک مصنفہ اور کہانی کار ہیں۔وہ راولپنڈی کے ایک سرکاری کالج سے بطور عربی لیکچرر منسلک ہیں۔انھوں نے سکول کے زمانے سے ہی کہانیاں لکھنی شروع کرد ی تھیں۔ان کے تخلیقی سفر میں مایہ ناز مصنف اشتیاق احمد صاحب نے بہت تعاون کیا ۔وہ اب تک ڈیڑھ سو کے لگ بھگ بچوں کی اصلاحی کہانیاں مختلف میگزینز میں لکھ چکی ہیں جن میں ” بچوں کا اسلام”، “ذوق و شوق “، “الف نگر” اور اقرا وغیرہ سر فہرست ہیں۔ انھوں نے ایک ڈائجسٹ میں بطور مدیر معاون بھی کام کیا۔ انھیں عربی اور اردو ادب سے گہرا لگاؤ ہے۔ ان کی کہانیوں کا ایک مجموعہ زیر طباعت ہے۔