ڈاکٹر لبنیٰ فرح ایک ماہر لسانیات، مترجم اور تدریس سے وابستہ منجھی ہوئی پیشہ ور ہیں ۔وہ انگریزی اور عربی زبانوں میں مہارت کے ساتھ گزشتہ کئی برسوں سے سائنسی، تعلیمی اور بین الاقوامی اداروں میں نمایاں کردار ادا کر چکی ہیں۔ ان کا اختصاص اعلیٰ معیار کی ترجمہ کاری، بین الثقافتی فہم اور تدریسی تجربات پر مشتمل ہے جو زبان اور ابلاغ کے میدان میں گہرائی، درستی اور اثر پزیری کو یکجا کرتا ہے۔
انھو ں نے بطور مترجم بین الاقوامی کانفرنسوں، سرکاری اجلاسوں، اور علمی سیمیناروں میں بیک وقت ترجمانی
(Simultaneous Interpretation)
جیسے پیچیدہ عمل کو بخوبی انجام دیا ہے۔ انھیں سائنسی و تکنیکی مواد، پالیسی دستاویزات، اور اعلیٰ سطحی انتظامی تحریروں کے درست اور ثقافتی لحاظ سے موزوں ترجمے میں مہارت حاصل ہے، جو معلومات کی صحت اور پیغام کی معنویت کو یقینی بناتا ہے۔
ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کا ایک اہم پہلو نئے مترجمین کی تربیت اور رہنمائی ہے، جہاں انھوں نے متعدد تربیتی کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ ان کا مقصد نئی نسل کو بین الاقوامی سطح کے ترجمہ و ترجمانی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ان کی پیشہ ورانہ استعداد کو نکھارنا ہے۔
بطور استاد وہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادمیں عربی زبان و ادب اور ترجمہ مطالعات کی تدریس سے وابستہ رہی ہیں۔ ان کے تدریسی اسلوب میں علمی گہرائی، بین الثقافتی آگہی اور عملی تربیت کا حسین امتزاج شامل ہےجو طالب علموں کو نہ صرف زبان میں ماہر بناتا ہے بلکہ انھیں عالمی ابلاغ میں بھی مؤثر بناتا ہے۔
ان کا پیشہ ورانہ مشن زبانوں، ثقافتوں اور علمی میدانوں کے درمیان ایک فعال اور مؤثر پُل کا کردار ادا کرنا ہے، تاکہ بین الاقوامی تعاون، علمی تبادلے اور کثیراللسانی فہم کو فروغ دیا جا سکے۔
ڈاکٹر لبنیٰ فرح کی تصانیف

بالفاظ دیگر
مصنوعی ذہانت
چھوٹا بادل اور پیاسے پھول
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.