پیشے کے لحاظ سے میں اُردو نصاب ساز اور کانٹینٹ رائٹر ہوں۔ کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونی کیشن اور اُردو میں ماسٹرز اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایڈمکمل کرچکا ہوں ۔ادب اطفال سے خصوصی دل چسپی ہے ۔پاکستان اور بھارت کے نمایاں رسائل میں لکھ چکا ہوں۔ اکادمی ادبیات پاکستان نے بچوں کا پاکستانی ادب کا  75سالہ انتخاب شائع  کیا تھا، اس میں میری کہانی بھی شامل ہے۔نونہال میں میری پہلی تحریر شائع ہوئی، جس پر حکیم محمد سعید کا بھیجا ہوا خط میرے پاس اب تک محفوظ ہے۔ روزنامہ جنگ ، ایکسپریس ،نوائے وقت اور دوسرے صف اول کے اخبارات میں کالم، فیچراور مضامین لکھتا رہا ہوں ۔روزنامہ ایکسپریس میں ’’کھلی آنکھوں سے ‘‘ کے عنوان کے تحت میرے کالم شائع ہوتے رہے ہیں ۔کئی دستاویزی فلموں کے اسکرپٹ لکھ چکا ہوں۔

۔گذشتہ دس سال سے درسی کتابیں ، نصابی گوشوارے ،جائزے اور رہنمائے اساتذہ تیارکررہا ہوں۔یکساں قومی نصاب (جس کا موجودہ نام قومی نصاب ہے ) کے تحت بیس درسی کتابیں تحریر کرچکا ہوں ۔ان میں ثمر اردو سلسلہ ،جگ مگ اردو پرائمری سلسلہ  اور اردو خوش خطی  کی دس کتابیں شامل ہیں ۔ بچوں کے لیے کہانیوں کی تین کتابیں نیکی زندہ رہتی ہے(علم و عرفان پبلشر)،ببلو کا وعدہ (رابعہ بک ہاؤس ) روشنی ہی روشنی (بچوں کا کتاب گھر )شائع ہوچکی ہیں ۔ اس کے علاوہ اردو کے ذہنی، تعلیمی اور لسانی کھیلوں پر مشتمل کتاب جگ مگ اردو ہے جو نیشنل بک فاؤنڈیشن ، حکومت پاکستان نے شائع  کی ہے

۔زمانہ طالب علمی سے اب تک  تقاریر ، معلومات عامہ ، مضمون نویسی ، کہانی نویسی اور ڈرامہ نویسی میں سیکڑوں انعامات حاصل کرچکا ہوں۔پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستا ن کے معلومات عامہ کے مقابلے بھی جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔
اردو اخبارات میں انگریزی الفاظ کا بڑھتا ہوا استعمال اور دوسرے موضوعات پر تحقیق بھی کرچکا ہوں۔ ساتھ ہی ایک ماہنامہ معارف رضا کا دس سالہ اشاریہ بھی ترتیب دیا ہے۔ایجوکیشن اور رائٹنگ پر کاؤنسلنگ کرنا میرا شوق ہے۔
۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content