قوموں کی ترقی اور پسماندگی کا خاتمہ ہنر مند تعلیم میں مضمر ہے
پسماندہ علاقوں میں پریس فار پیس کی خدمات قابل ستائش ہیں
پرنسپل راجہ اقبال ، سماجی رہنماؤں فرید بیگ ، راجہ اسلم روبینہ ناز، ولید یاسین ، علی رضا اور دیگر کا خطاب
باغ آزاد کشمیر
پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ راجہ اقبال نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کے لہے فنی تعلیم ناگزیر ہے – ہنر مند مرد و خواتین قوم کا اثاثہ ہیں – ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمامُ خواتین تربیتی مرکزلوہار بیلہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ۓ کیا – تقریب سے کوآرڈینیٹر پریس فار پیس ولید یاسین ، پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز ،سماجی رہنما ں سردار فرید بیگ خان ، اسلم خان ، علی رضا شاہ ، انسپائر مارکیٹنگ سلوشن کے احسن نعیم اور دیگر مقررین نےبھی خطاب کیا – پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ او ڈسٹرکٹ انچارج ٹیوٹا راجہ اقبال نے کہاکہ ہنر انسان کے ساتھ قبر تک جاتا ہے- نبی اکرم نبی کریم ﷺ نے محنت کرنے والے کو اللہ پاک کا دوست قرار دیا ہے -جسے اللہ کے نبی نے اپنا دوست کہا ہو اس کی بڑی عظمت اور فضیلت ہے – انھوں نے کہا کہ حکومتی ادارہ ٹیوٹا کے زریعے خواتین تربیتی مرکزلوہار بیلہ کی ہر ممکن سرپرستی کی جاۓ گی – انھوں نے کہا کہ دور دروز اور پسماندہ علاقوں کی خو اتین میں ہنر سیکھنے او ر آگے بڑھنے کا جذبہ قابل قدر ہے – مقامی سماجی رہنما ں سردار فرید بیگ خان اور اسلم خان نے ناڑ شیر علی خان کے مسائل کو حل کرنے او ر لوہار بیلہ کو ماڈل ویلج بنانے کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہو ۓ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی – کوآرڈینیٹر پریس فار پیس فاؤنڈیشن ولید یاسین نے کہا کہ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ہمیں پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے لوگوں کی خدمت کا موقع ملا ہے – رضا کار کے لئے حوصلہ افزائی اورعزت ہی سب سے بڑی دولت ہوتی ہے جس مزید خدمت کا حوصلہ ملتا ہے – اس وقت رضا کاروں کی مدد سے ادار ے کے متعد فلاحی منصوبے جاری ہیں – پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے کہا کہ پریس فار پیس گزشتہ بائیس سالوں سے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے-ان کا کہنا تھا کہ پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فلاحی اور ادبی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.